ریاض الصالحین — حدیث نمبر 326
باب: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور صلہ رحمی
باب بر الوالدين وصلة الأرحام
وعن زينب الثقفيةِ امرأةِ عبدِ الله بن مسعود رضي الله عنه وعنها، قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ»، قَالَتْ: فَرَجَعْتُ إِلَى عبد الله بنِ مسعود، فقلتُ لَهُ: إنَّكَ رَجُلٌ خَفِيفُ ذَاتِ اليَدِ، وَإنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَدْ أمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ فَأْتِهِ، فَاسْأَلْهُ، فإِنْ كَانَ ذلِكَ يُجْزِىءُ عَنِّي، وَإلاَّ صَرَفْتُهَا إِلَى غَيْرِكُمْ. فَقَالَ عبدُ اللهِ: بَلِ ائْتِيهِ أَنتِ، فانْطَلَقتُ، فَإذا امْرأةٌ مِنَ الأنْصارِ بِبَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - حَاجَتي حَاجَتُها، وَكَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيهِ المَهَابَةُ، فَخَرجَ عَلَيْنَا بِلاَلٌ، فَقُلْنَا لَهُ: ائْتِ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأَخْبرْهُ أنَّ امْرَأتَيْنِ بالبَابِ تَسألانِكَ: أُتُجْزِيءُ الصَّدَقَةُ عَنْهُمَا عَلَى أَزْواجِهمَا وَعَلَى أَيْتَامٍ في حُجُورِهِما؟، وَلاَ تُخْبِرْهُ مَنْ نَحْنُ، فَدَخلَ بِلاَلٌ عَلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فسأله، فَقَالَ لَهُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ هُمَا؟» قَالَ: امْرَأةٌ مِنَ الأنْصَارِ وَزَيْنَبُ. فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّ الزَّيَانِبِ هِيَ؟»، قَالَ: امْرَأةُ عبدِ الله، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ القَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی سیدہ زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو، اگرچہ اپنے زیورات ہی سے ہو۔“ وہ کہتی ہیں: تو میں (اپنے شوہر) عبداللہ بن مسعود کے پاس واپس آئی اور ان سے کہا: آپ تنگ دست آدمی ہیں اور رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقے کا حکم دیا ہے، تو آپ ان کے پاس جائیں اور ان سے پوچھیں، اگر یہ (آپ کو دینا) میری طرف سے کافی ہو جائے (تو ٹھیک)، ورنہ میں اسے آپ لوگوں کے علاوہ دوسروں کو دے دوں۔ تو عبداللہ نے کہا: بلکہ تم خود ان کے پاس جاؤ۔ چنانچہ میں گئی تو دیکھا کہ انصار کی ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے دروازے پر (کھڑی) ہے، اس کی حاجت بھی وہی تھی جو میری حاجت تھی۔ اور رسول اللہ ﷺ پر ہیبت ڈالی گئی تھی (اس لیے ہم خود پوچھنے کی ہمت نہ کر سکیں)، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باہر ہمارے پاس آئے، ہم نے ان سے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس جائیں اور آپ کو بتائیں کہ دروازے پر دو عورتیں آپ سے پوچھ رہی ہیں: کیا ان کی طرف سے اپنے شوہروں پر اور ان یتیموں پر جو ان کی پرورش میں ہیں صدقہ کرنا کافی ہو جائے گا؟ اور آپ کو یہ نہ بتائیں کہ ہم کون ہیں۔ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے اور آپ سے پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”وہ دونوں کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: انصار کی ایک عورت اور زینب۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کون سی زینب؟“ انہوں نے عرض کیا: عبداللہ (بن مسعود) کی بیوی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کے لیے دو اجر ہیں: رشتہ داری کا اجر اور صدقے کا اجر۔“
(متفق علیہ)
تشریح، فوائد و مسائل
امام شافعی ؒ اور ثوری ؒ اور صاحبین اور امام مالک ؒ اور امام احمد ؒ سے ایک روایت ایسی ہی ہے اپنے خاوند کو اور بیٹوں کو (بشرطیکہ وہ غریب مسکین ہوں)
دینا درست ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ ماں باپ اور بیٹے کو دینا درست نہیں۔
اور امام ابوحنیفہ ؒ کے نزدیک خاوند کو بھی زکوٰۃ دینا درست نہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ان حدیثوں میں صدقہ سے نفل صدقہ مراد ہے۔
(وحیدی)
لیکن خود حضرت امام بخاری ؒ نے یہاں زکوٰۃ فرض کو مراد لیا ہے۔
جس سے ان کا مسلک ظاہر ہے حدیث کے ظاہر الفاظ سے بھی حضرت امام کے خیال ہی کی تائید ہوتی ہے۔
عبداللہ بن مسعود کی اہلیہ زینب رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: " اے گروہ عورتوں کی جماعت! زکاۃ دو ۱؎ گو اپنے زیورات ہی سے کیوں نہ دو۔ کیونکہ قیامت کے دن جہنم والوں میں تم ہی سب سے زیادہ ہو گی۔" [سنن ترمذي/كتاب الزكاة/حدیث: 635]
نوٹ:
(اگلی حدیث (636) سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کی بیوی زینب رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا: " تم صدقہ دو اگرچہ اپنے زیوروں ہی سے سہی "، وہ کہتی ہیں: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (میرے شوہر) تنگ دست و مفلس تھے، تو میں نے ان سے پوچھا: کیا میرے لیے یہ گنجائش ہے کہ میں اپنا صدقہ آپ کو اور اپنے یتیم بھتیجوں کو دے دیا کروں؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اس بارے میں تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو۔ زینب رضی الل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2584]
(2) "یہ نہ بتانا کہ ہم کون ہیں؟" یہ ایک روایتی بات تھی ورنہ ممکن نہیں تھا کہ متعلقہ افراد کا تعارف کروائے بغیر سوال کا صحیح جواب لیا جا سکے۔ اسی لیے حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے آپ کے پوچھنے پر فوراً بتا دیا کہ وہ کون ہیں، نیز انھوں نے نہ بتانے کا وعدہ بھی نہیں کیا تھا۔ علاوہ ازیں رسول للہﷺ کا فرمان عورتوں کی گزارش پر مقدم تھا۔