ریاض الصالحین — حدیث نمبر 311
باب: پڑوسی کا حق اور اس کے بارے میں (حسنِ سلوک کی) وصیت
باب حق الجار والوصية بِهِ
حدیث نمبر: 311
وعن عبدِ الله بن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «خَيْرُ الأَصْحَابِ عِنْدَ الله تَعَالَى خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ، وَخَيرُ الجِيرَانِ عِنْدَ الله تَعَالَى خَيْرُهُمْ لِجَارِهِ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ساتھیوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لیے سب سے بہتر ہو، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک پڑوسیوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے سب سے بہتر ہو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)