ریاض الصالحین — حدیث نمبر 298
باب: اپنے گھر والوں، سمجھدار بچوں اور اپنی ماتحتی میں موجود تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دینے، انہیں (شریعت کی) خلاف ورزی سے روکنے، انہیں ادب سکھانے اور ممنوع کام کے ارتکاب سے باز رکھنے کے وجوب کا بیان
باب وجوب أمره أهله وأولاده المميزين وسائر من في رعيته بطاعة الله تعالى ونهيهم عن المخالفة وتأديبهم ومنعهم من ارتكاب مَنْهِيٍّ عَنْهُ
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا﴾ [طه: ١٣٢]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا﴾ [التحريم: ٦].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجیے اور خود بھی اس پر جمے رہیے۔“ (سورۃ طہٰ: 132)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو (جہنم کی) آگ سے بچاؤ۔“ (سورۃ التحریم: 6)
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: أخذ الحسن بن علي رضي الله عنهم تَمْرَةً مِنْ تَمْر الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا في فِيهِ، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كَخْ كَخْ إرْمِ بِهَا، أمَا عَلِمْتَ أنَّا لا نَأكُلُ الصَّدَقَةَ!؟». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «أنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ».
وقوله: «كَخْ كَخْ» يقال: بإسكان الخاء، ويقال: بكسرها مَعَ التنوين وهي كلمة زجر للصبي عن المستقذراتِ، وكان الحسن - رضي الله عنه - صبِيًّا.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے کر اپنے منہ میں ڈال لی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کخ کخ! اسے پھینک دو، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟!“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں۔“
«كَخْ كَخْ»: خاء کے سکون کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے، اور تنوین کے ساتھ خاء کے زیر کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے، اور یہ بچے کو گندی چیزوں سے روکنے کے لیے ڈانٹ کا کلمہ ہے، اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ (اس وقت) بچے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس سے بھی عربی کے علاوہ دوسری زبانوں کا استعمال جائز ثابت ہوا۔
خصوصاً فارسی زبان جو عرصہ دراز سے مسلمانوں کی محبوب ترین زبان رہی ہے۔
جس میں اسلامیات کا ایک بڑا خزانہ محفوظ ہے۔
میدان جنگ میں حسب ضرورت ہر زبان کا استعمال جائز ہے۔
فارسی کی وجہ تسمیہ حافظ صاحب بیان فرماتے ہیں: قیل إنهم ینتسبون إلیٰ فارس بن کومرث قیل إنه من ذریة سام بن نوح و قیل من ذریة یافث بن نوح و قیل إنه من اٰدم لصلبه وقیل إنه اٰدم نفسه وقیل لهم الفرس لأن جدهم الأعلیٰ ولد له سبعة عشر ولداً کان کل منهم شجاعًا فارسا فسموا الفرس (فتح)
یعنی اس ملک کے باشندے فارس بن کومرث کی طرف منسوب ہیں جو سام بن نوح یا یافث بن نوح کی اولاد میں سے ہیں‘ بعض نے ان کو آدم کا بیٹا اور بعض نے خود آدم بھی کہا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے مورث اعلیٰ کے سترہ لڑکے پیدا ہوئے جو سب بہادر شہسوار تھے اس لئے ان کی اولاد کو فارس کہا گیا‘ واللہ أعلم۔
1۔
مذکورہ احادیث میں رسول اللہ ﷺ نے غیر عربی الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔
پہلی حدیث میں لفظ سور ہے۔
فارسی زبان میں یہ لفظ ضیافت،یعنی مہمانی ے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
دوسری حدیث میں لفظ سنة ہے جو حبشی زبان میں عمدہ چیز کو کہا جاتا ہے۔
تیسری حدیث میں كخ كخ فارسی کا لفظ ہے جو بچوں كو ڈانٹنے كے ليے استعمال ہوتا ہے۔
جب وہ کوئی نامناسب کام کریں بہرحال عربی کے علاوہ دوسری زبانوں کا استعمال جائز ہے،نیز ان احادیث سے ان لوگوں کی تردید مقصود ہے جوعربی کے علاوہ دیگرزبانوں کے سیکھنے پر اظہار نفرت کرتے ہیں،چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے خود بعض اوقات فارسی الفاظ استعمال کیے ہیں۔
2۔
اس سلسلے میں امام بخاری ؒنے کچھ احادیث کے ضعف کی طرف اشارہ فرمایا ہے،مثلاً: جو انسان فارسی زبان میں گفتگو کرے گا اس کی خباثت میں اضافہ اور مروت میں کمی واقع ہوگی۔
(المستدرك الحاکم 88/4)
جو انسان عربی زبان اچھی طرح بول سکتا ہے اسے چاہیے کہ وہ فارسی زبان میں گفتگو نہ کرے کیونکہ یہ زبان نفاق پیدا کرتی ہے۔
(المستدرك الحاکم 87/4)
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ ان احادیث کی اسناد انتہائی کمزور ہیں۔
(فتح الباري: 221/6)
3۔
انسانی معاشرے میں لسانی فساد انتہائی خطرناک ہے۔
اسلام نے سختی سے اس کا سدباب کیا ہے،اس لیے کسی بھی زبان کے متعلق تعصب رکھنا انتہائی بری بات ہے۔
واللہ أعلم۔
امام احمد بن حنبل ؒ کا بھی یہی قول ہے۔
امام جعفر صادق سے شافعی ؒ اور بیہقی ؒ نے نکالا کہ وہ سبیلوں میں سے پانی پیا کرتے۔
لوگوں نے کہا کہ یہ تو صدقے کا پانی ہے‘ انہوں نے کہا ہم پر فرض زکوٰۃ حرام ہے۔
(1)
امام بخاری ؒ نے اس مسئلے میں اختلاف کی بنا پر اس کے متعلق جزم و وثوق سے فیصلہ نہیں کیا، بہرحال اس کے متعلق تین باتیں زیر بحث آ سکتی ہیں: ٭ رسول اللہ ﷺ پر ہر قسم کا صدقہ حرام تھا، خواہ وہ فرض ہو یا نفل۔
٭ آپ کے ہمراہ اس حکم میں آپ کی آل اولاد بھی شامل ہے۔
٭ آل سے مراد بنو ہاشم اور بنو مطلب ہیں۔
(2)
صدقہ اس لیے آپ کے لیے حرام ہے کہ صدقہ و خیرات لوگوں کا میل کچیل ہے، رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس اس سے اعلیٰ اور ارفع ہے۔
حرام ہونے کی یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ نبوت کا ڈھونگ محض صدقہ اکٹھا کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔
بہرحال آپ کے لیے صدقے سے اجتناب انتہائی ضروری تھا، کیونکہ اس بات کو آپ کی نبوت کے لیے علامت قرار دیا گیا تھا، چنانچہ حضرت سلمان فارسی ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ہدیہ قبول کرتے لیکن صدقہ نہیں کھاتے تھے۔
واللہ أعلم