ریاض الصالحین — حدیث نمبر 296

باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان

باب النفقة عَلَى العيال

حدیث نمبر: 296
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اليَدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِنَ اليَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأ بِمَنْ تَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنىً، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ». رواه البخاري.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور (خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جن کی تم کفالت کرتے ہو، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو (اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد) مالداری کی حالت میں ہو، اور جو (سوال سے) بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 296
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 139 (1428).