ریاض الصالحین — حدیث نمبر 28
باب: صبر کا بیان
باب الصبر
وعن أنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - جَعلَ يَتَغَشَّاهُ الكَرْبُ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رضي الله عنها: وَاكَربَ أَبَتَاهُ. فقَالَ: «لَيْسَ عَلَى أَبيكِ كَرْبٌ بَعْدَ اليَوْمِ». فَلَمَّا مَاتَ، قَالَتْ: يَا أَبَتَاهُ، أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ! يَا أَبتَاهُ، جَنَّةُ الفِردَوسِ مَأْوَاهُ! يَا أَبَتَاهُ، إِلَى جبْريلَ نَنْعَاهُ! فَلَمَّا دُفِنَ قَالَتْ فَاطِمَةُ رضي الله عنها: أَطَابَتْ أنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - التُّرَابَ؟! رواه البخاري.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی کریم ﷺ (کی بیماری) شدید ہو گئی تو آپ پر بے چینی طاری ہونے لگی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے میرے ابا جان کی تکلیف! تو آپ نے فرمایا: ”آج کے بعد تمہارے والد پر کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔“ پھر جب آپ ﷺ فوت ہو گئے تو انہوں نے کہا: اے ابا جان! آپ نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی جس نے آپ کو بلایا! اے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہے! اے ابا جان! ہم جبریل (علیہ السلام) کو آپ کی وفات کی خبر دیتے ہیں! پھر جب آپ دفن کر دیے گئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تمہارے دلوں نے یہ گوارا کر لیا کہ تم رسول اللہ ﷺ پر مٹی ڈالو؟!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
حضرت فاطمہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں کہا تھا: ’’ہائے میرے والد کو سخت تکلیف ہے۔
‘‘ لیکن رسول اللہ ﷺ نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
اس سے ثابت ہوا کہ موت کے قریب میت کے لیے اظہار غم و حزن جائز ہے اور وفات کے بعد بھی میت کے ایسے وصاف ذکر کرنے جائز ہیں جو موصوف میں پائے جاتے ہوں جیسا کہ حضرت فاطمہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد رسول اللہ ﷺ کے اوصاف بیان کیے جن سے آپ متصف تھے۔
2۔
اگرچہ حضرت جبرئیل ؑ کو رسول اللہ ﷺ کی وفات کا بخوبی علم تھا مگر اس کلام سے حسرت وافسوس کا اظہار کرنا مقصود ہے۔
شریعت میں وہ نوحہ ممنوع ہے جس میں رونے والا میت کے ایسے اوصاف ذکر کرے جو اس میں نہیں پائے جاتے یا وہ مبالغہ آمیزی سے کام لے جیسا کہ دور جاہلیت میں کیا جاتا تھا۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موت کی سختی محسوس کی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: ہائے میرے والد کی سخت تکلیف ۱؎، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آج کے بعد تیرے والد پر کبھی سختی نہ ہو گی، اور تیرے والد پر وہ وقت آیا ہے جو سب پر آنے والا ہے، اب قیامت کے دن ملاقات ہو گی " ۲؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1629]
فوائد و مسائل:
(1)
جب کسی کا آخری وقت ہو تو اس کے پاس موجود افراد کو رونا منع نہیں بشرط یہ کہ وہ طبعی ہو۔
زمانہ جاہلیت کی طرح مصنوعی نہ ہو۔
(2)
مومن کےلئے یہ چیز تسلی کا باعث ہے کہ موت کی شدت کے بعد ہمیشہ کی راحت ہے۔
(3)
جب بیمار کی حالت دیکھ کر احباب واقارب پریشانی محسوس کریں۔
تو مریض کو چاہیے کہ انھیں تسلی دے۔
اسی طرح اگر مریض پریشان ہو تو عیادت کرنے والوں کو چاہیے کہ اسے تسلی دیں۔
(4)
موت ایک ایسا مرحلہ ہے۔
جس سے ہر شخص کو لازماً گزرنا ہے۔
لیکن احباب سے یہ جدائی عارضی ہے۔
کیونکہ اللہ کے پاس ملاقات ہوجائے گی۔
(5)
قیامت سے پہلے فوت ہونے والوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
لیکن اصل ملاپ جس کے بعد جدائی کا خطرہ نہیں وہ تو قیامت ہی کو حاصل ہوگا۔
(6)
نبی کی وفات اور تدفین کی واضح صراحتوں کے بعد بھی آپ کی بابت یہ دعویٰ کرنا کہ آپ قبر میں بالکل اسی طرح زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ حقیقی زندگی آپ ﷺ کو حاصل ہے۔
بڑی ہی عجیب بات ہے۔
ہاں آپ کو برزخی زندگی یقیناً حاصل ہے لیکن وہ کیسی ہے؟ اس کی نوعیت وکیفیت کو ہم جانتے ہیں۔
نہ جان ہی سکتے ہیں۔