باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا﴾ [آل عمران: ٢٠٠]، وقال تعالى: ﴿وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الأَمْوَالِ وَالأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ﴾ [البقرة: ١٥٥]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَاب﴾ [الزمر:١٠]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الأُمُورِ﴾ [الشورى: ٤٣]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلاةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ﴾ [البقرة: ١٥٣]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ﴾ [محمد: ٣١]، وَالآياتُ في الأمر بالصَّبْر وَبَيانِ فَضْلهِ كَثيرةٌ مَعْرُوفةٌ.

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! صبر کرو اور (دشمن کے مقابلے میں) ڈٹے رہو۔“ (سورۃ آل عمران: 200)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور ہم ضرور تمہیں کچھ خوف، بھوک اور مالوں، جانوں اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیے۔“ (سورۃ البقرہ: 155)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”صبر کرنے والوں ہی کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔“ (سورۃ الزمر: 10)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے تو یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔“ (سورۃ الشوریٰ: 43)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”صبر اور نماز کے ذریعے مدد طلب کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔“ (سورۃ البقرہ: 153)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو جان لیں۔“ (سورۃ محمد: 31)
اور صبر کا حکم دینے اور اس کی فضیلت بیان کرنے کے بارے میں آیات بہت زیادہ اور معروف ہیں۔

حدیث نمبر: 25
وعن أبي مالكٍ الحارث بن عاصم الأشعريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «الطُّهُورُ شَطْرُ الإِيمان، والحَمدُ لله تَمْلأُ الميزَانَ، وَسُبْحَانَ الله والحَمدُ لله تَملآن - أَوْ تَمْلأُ - مَا بَينَ السَّماوَاتِ وَالأَرْضِ، والصَّلاةُ نُورٌ، والصَّدقةُ بُرهَانٌ، والصَّبْرُ ضِياءٌ، والقُرْآنُ حُجةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ. كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَائعٌ نَفسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُها». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابومالک حارث بن عاصم اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”طہارت نصف ایمان ہے، اور «الْحَمْدُ لِلهِ» (تمام تعریف اللہ کے لیے ہے) ترازو کو بھر دیتا ہے، اور «سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ» (اللہ پاک ہے اور تمام تعریف اللہ کے لیے ہے) دونوں — یا (فرمایا:) یہ — آسمانوں اور زمین کے درمیان (کی جگہ) کو بھر دیتے ہیں، اور نماز نور ہے، اور صدقہ دلیل ہے، اور صبر روشنی ہے، اور قرآن تمہارے حق میں دلیل ہے یا تمہارے خلاف۔ ہر شخص صبح کرتا ہے تو اپنی جان کا سودا کرتا ہے، پھر یا تو اسے آزاد کرا لیتا ہے یا اسے ہلاک کر دیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«حُجةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ» : (قرآن) تمہارے حق میں دلیل ہے اگر تم نے اس کے احکام پر عمل کیا اور اس کی منع کردہ باتوں سے بچے، اور تمہارے خلاف دلیل ہے اگر تم نے اس کے احکام پر عمل نہ کیا اور اس کی منع کردہ باتوں سے نہ بچے۔ (دلیل الفالحین 1/171) اور یہ بات قرآن کے ساتھ خاص نہیں بلکہ تمام شرعی علوم کو شامل ہے، چنانچہ جو کچھ ہم نے سیکھا وہ یا تو ہمارے حق میں دلیل ہو گا یا ہمارے خلاف دلیل؛ اگر ہم نے اس پر عمل کیا تو وہ ہمارے حق میں ہے، اور اگر اس پر عمل نہ کیا تو وہ ہمارے خلاف ہے اور وبال ہے، یعنی گناہ اور سزا۔ (فتح ذی الجلال والاکرام 1/41)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 25
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 140 (223).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 223 | سنن ترمذي: 3517 | رياض الصالحين: 1413
حجة لك إذا امتثلت أوامره واجتنبت نواهيه، وحجة عليك إن لم تمتثل أوامره ولم تجتنب نواهيه. دليل الفالحين ١/ ١٧١، وهذا ليس خاصًا بالقرآن بل يشمل كل العلوم الشرعية فما علمناه إما أن يكون حجة لنا وإما أن يكون حجة علينا، فإن عملنا به فهو حجة لنا وإن لم نعمل به فهو علينا وهو وبال أي إثم وعقوبة. انظر: فتح ذي الجلال والإكرام ١/ ٤١.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 223 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو مالک اشعری ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’صفائی (پاکیزگی) نصف ایمان ہے، الحمد للہ میزان کو بھر دیتا ہے، سبحان اللہ اور الحمد للہ دونوں آسمان اور زمین کے درمیان کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نور ہے، صدقہ دلیل ہے، صبر روشنی ہے۔ قرآن تمھارے حق میں دلیل ہو گا، یا تمھارے خلاف۔ ہر انسان صبح کرتا ہے (گھر سے نکلتا ہے) اور اپنے آپ کو فروخت کرتا ہے (کام کاج میں مصروف ہوتا ہے) تو (اچھے اور نیک کام کر کے) اپنے آپ کو (اللہ کی پکڑ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:534]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل:
(1)
طہارت وپاکیزگی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، کیونکہ دل کی صفائی وپاکزگی اور اخلاص نیت ہی پر ظاہری اطاعت وفرمانبرداری کا انحصار ہے، اگر دل پاک وصاف نہیں ہے، تو اعمال صالحہ بھی صادر نہیں ہوسکتے، گویا طہارت کا تعلق باطن سے ہے اور باقی اعمال کا ظاہر ہے، اس اعتبار سے یہ آدھا حصہ ہوا، آدھا باطن اور آدھا ظاہر یا شطر ونصف کا لفظ، طہارت وپاکیزگی کی اہمیت بتانے کے لیے بولا گیا ہے۔
مقصد یہ ہے، کہ طہارت ایمان کا خاص جزو اور اس کا اہم وضروری شعبہ ہے۔
شاہ ولی اللہ نے اپنی بے مثال کتاب حجۃ البالغہ میں دین وشریعت کی اساس اور بنیاد چار چیزوں کو قرار دیا ہے، اور باقی تمام ہدایات واحکام کو ان کے تحت داخل کیا ہے۔
وہ فرماتے ہیں: ’’فلاح وسعادت کی جس شاہراہ کی طرف انبیاءؑ نے دعوت دی، اگرچہ اس کے بہت سے ابواب میں اور ہر باب کے تحت سینکڑوں ہزار وں احکام ہیں، لیکن اپنی بے پناہ کثرت کے باوجود وہ سب بس ان چار اصولی عنوانات کے تحت آجاتے ہیں: (1)
طہارت۔
(2)
اخبات۔
(3)
سماحت۔
(4)
عدالت۔
‘‘ پھر شاہ صاحب نے ہر ایک کی انتہائی دلنشین حقیقت اور تفصیل بیان کی ہے۔
جو لائق مطالعہ ہے۔
(حجة اللہ البالغة: 1/53، 54) (2)
الْحَمْدُ لِلَّهِ: میزان کو بھر دیتا ہے، اس سے اعمال کے وجود اور میزان اعمال کا پتہ چلتا ہے، کہ نیک اعمال کا وجود اور وزن ہے، جس کی بنا پر ان کو تولا جائے گا۔
الحمد للہ کہنے کا مقصد اس یقین وحقیقت کا اظہار واعتراف ہے، کہ سارے کمالات اور تمام وہ خوبیاں جن کی بنا پر کوئی حمد وثنا اور تعریف وتوصیف کا حقدار ٹھہرانا ہے، وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات میں ہیں، اس لیے اصل حمد وستائش اس کےلیے ہے۔
اس یقین وشہادت کا وزن اس قدر زیادہ ہے کہ اس سے ترازو اعمال بھر جائے گا۔
(3)
سُبْحَانَ اللهِ: سبحان اللہ کہنے کا مقصد اس یقین وحقیقت کی شہادت ادا کرنا ہے، کہ اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات ہر عیب ونقص سے پاک ومنزہ ہے، اور ہر اس بات سے پاک وبرتر ہے، جو اس کی شان الوہیت کے منافی ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کا اقرار واعتراف، اس قدر بلند مرتبہ ہے، کہ اس سے آسمان وزمین معمور ہو جاتا ہے۔
(4)
الصَّلَاةُ نُورٌ: نماز ایک نور ہے، جس کا یہ اثر ہے کہ انسان کو صحیح راستہ نظر آجاتا ہے، اور وہ دنیا میں ہر قسم کی فواحش اور منکرات سے بچ کر چلتا ہے، اس کو قرآن مجید میں یوں بیان فرمایا گیا ہے: ’’کہ نماز بلاشبہ فواحش اور منکرات سے روکتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر سب سے کار گر اور بڑا ہتھیار ہے۔
‘‘ (سورۂ عنکبوت: 45)
اور آخرت میں نماز کے نور کا ظہور اسی طرح ہو گا، کہ وہ وہاں کے اندھیروں میں روشنی اور اجالا بن کرنمازی کا ساتھ دے گی۔
(5)
الصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ: صدقہ وخیرات (اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کی خاطر)
انسان کے مسلم ومومن ہونے کی دلیل وبرہان ہے۔
اگر دل میں ایمان نہ ہو، تو اپنی کمائی، آخرت کی خاطر صدقہ کرنا آسان نہیں، اور یہ اس صدقہ کا حکم ہے، جو ریا نمود ونمائش اور اپنی بڑائی کے اظہار کےلیے نہ ہو۔
(6)
الصَّبْرُ ضِيَاءٌ: صبر روشنی اور اجالا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت نفس کی خواہشات کو دبانا اور دین کی راہ میں ہر قسم کی تلخیاں اورناگواریاں برداشت کرنا، اس صبر کا نتیجہ ہے۔
اس کی روشنی اور اجالے کے بغیر انسان نہ اطاعت کر سکتا ہے اورنہ معصیت ونافرمانی سے رک سکتا ہے، اور نہ ہی سرد وگرم حالات میں جزع وفزع کرنے سے باز رہ سکتا ہے، دین کی پابندی کا انحصار اس وصف کا مرہون منت ہے۔
(7)
الْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ: قرآن تمہارے حق میں دلیل وحجت ہے یا تمہارے خلاف۔
اگر تم نے قرآن کو مشعل راہ بنایا اور اپنی زندگی کے تمام امور ومعاملات اس کی روشنی میں سر انجام دیئے، تو وہ تمہارے حق میں دلیل وحجت بنے گا۔
اگر زندگی کا رویہ اس کے برخلاف ہوا، اس کی اتباع وپیروی کو پس پشت ڈال دیا، تو اس کی شہادت اور گواہی تمہارے خلاف ہوگی۔
(8)
كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو: کہ ہر انسان خواہ وہ کس حال اور کس شغل میں زندگی گزار رہا ہے۔
ہر انسان کی زندگی ایک مسلسل تجارت اور سودا گری ہے اور اس کی متاع حیات اس کا سودا ہے، اگر وہ اللہ کی بندگی اور اس کی رضا طلبی میں زندگی گزار رہا ہے، تو اس نے متاع حیات سے انتہائی نفع حاصل کیا اور اپنی ذات کے لیے بہترین کمائی کر کے اس کی نجات کا سامان فراہم کیا، اپنے آپ کو اللہ کے غضب اور ناراضگی سے بچا کر دوزخ سے بچا لیا۔
اس کے برعکس اگر انسان نے نفس پرستی اور خدا فراموشی کی زندگی گزاری، تو اپنی متاع حیات کو تباہ وبرباد کیا، جس کی بنا پر اللہ تعالیٰ کے غضب وناراضگی کا مستحق ٹھہرا کر اپنے آپ کے لیے دوزخ میں جانے کا سامان تیار کیا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 534 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3517 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ابو مالک اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وضو آدھا ایمان ہے، اور «الحمد لله» (اللہ کی حمد) میزان کو ثواب سے بھر دے گا اور «سبحان الله» اور «الحمد لله» یہ دونوں بھر دیں گے آسمانوں اور زمین کے درمیان کی جگہ کو یا ان میں سے ہر ایک بھر دے گا آسمانوں اور زمین کے درمیان کی ساری خلا کو (اجر و ثواب سے) «صلاة» نور ہے، اور «صدقة» دلیل اور کسوٹی ہے (ایمان کی) اور «صبر» روشنی ہے اور «قرآن» تمہارے حق میں حجت و دلیل ہے یا اور تمہارے خلاف حجت ہے۔ ہر انسان صبح اٹھ کر اپنے نفس کو فروخت کرتا ہے چنانچہ یا تو (اللہ کے یہاں فروخت کر کے) اس کو (جہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3517]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
علماء نے اس کے کئی معانی بیان کیے ہیں، سب بہتر قول بقول صاحب (تحفة الاحوذی) ہے کہ یہاں ایمان سے مراد ’’نماز‘‘ ہے جیسا کہ ارشاد باری ﴿وَمَا كَانَ اللّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾           (البقرۃ: 143) میں ’’ایمان‘‘ سے مراد نماز ہے، اور نماز کے لیے وضو شرط ہے، (وضو میں طہارت کبریٰ بھی شامل ہے، اور بعض روایات میں (الطَّهُوْرُ) کا لفظ بھی آیا ہے)

2؎:
صدقہ ایمان کی دلیل ہے، کیونکہ اللہ کے لیے صدقہ وہی کرتا ہے جس کو اللہ پر ایمان ہوتا ہے۔

3؎:
یعنی اگر قرآن پر عمل کیا ہو گا تو قرآن فائدہ دے گا، ورنہ خلاف میں گواہی دے گا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3517 سے ماخوذ ہے۔