ریاض الصالحین — حدیث نمبر 218
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
وعن أبي هُريرةَ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أتدرونَ مَنِ المُفْلِسُ؟» قالوا: المفْلسُ فِينَا مَنْ لا دِرهَمَ لَهُ ولا مَتَاع، فَقَالَ: «إنَّ المُفْلسَ مِنْ أُمَّتي مَنْ يأتي يَومَ القيامَةِ بِصَلاَةٍ وصِيامٍ وَزَكاةٍ، ويأتي وقَدْ شَتَمَ هَذَا، وقَذَفَ هَذَا، وَأَكَلَ مالَ هَذَا، وسَفَكَ دَمَ هَذَا، وَضَرَبَ هَذَا، فيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، وهَذَا مِنْ حَسناتهِ، فإنْ فَنِيَتْ حَسَناتُه قَبْل أَنْ يُقضى مَا عَلَيهِ، أُخِذَ منْ خَطَاياهُم فَطُرِحَتْ عَلَيهِ، ثُمَّ طُرِحَ في النَّارِ». رواه مُسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ہمارے ہاں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ کوئی درہم ہو اور نہ کوئی سامان۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکاۃ لے کر آئے گا، اور اس حال میں آئے گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا اور کسی کو مارا ہوگا، تو اس (مظلوم) کو اس کی نیکیوں میں سے دیا جائے گا اور اس (دوسرے) کو بھی اس کی نیکیوں میں سے، پھر اگر اس کے ذمے (حقوق) کی ادائیگی سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو ان (مظلوموں) کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے آگ میں پھینک دیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)