ریاض الصالحین — حدیث نمبر 216
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
حدیث نمبر: 216
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيبَر أقْبَلَ نَفَرٌ مِنْ أصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فقَالُوا: فُلاَنٌ شَهِيدٌ، وفُلانٌ شَهِيدٌ، حَتَّى مَرُّوا عَلَى رَجُلٍ، فقالوا: فُلانٌ شَهِيدٌ. فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «كَلاَّ، إنِّي رَأيْتُهُ في النَّار في بُرْدَةٍ غَلَّهَا أَوْ عَبَاءة». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب خیبر کا دن تھا تو نبی ﷺ کے صحابہ میں سے چند لوگ آئے اور کہنے لگے: فلاں شہید ہے، فلاں شہید ہے، یہاں تک کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے تو کہا: فلاں شہید ہے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہرگز نہیں! میں نے اسے آگ میں ایک چادر یا عبا (کی وجہ سے) دیکھا ہے جو اس نے (مالِ غنیمت میں) خیانت کر کے لی تھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«بُرْدَةٍ غَلَّهَا» : «بردہ» ایک قسم کا کپڑا (چادر) ہے، اور «غلول» کا مطلب ہے مالِ غنیمت میں سے چوری کرنا۔ (النہایہ 1/116 و 3/380)
البردة: نوع من الثياب، والغلول: السرقة من الغنيمة. النهاية ١/ ١١٦ و٣/ ٣٨٠.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 114 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے عمر بن خطاب ؓ سے روایت سنائی کہ جب خیبر کا دن تھا تو نبی اکرم ﷺ کے کچھ ساتھی آئے اور کہنے لگے: فلاں شہید اور فلاں شہید ہوا، یہاں تک کہ ایک آدمی کا تذکرہ ہوا۔ تو کہنے لگے: وہ شہید ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ ہر گز نہیں، میں نے اسے ایک دھاری دار چادر یا عباء کی خیانت کرنے کی بناء پر آگ میں دیکھا ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے خطاب کے بیٹے! لوگوں میں جا کر اعلان کر دوکہ جنّت میں صرف مومن... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:309]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: (1)
غُلُوْلٌ: غنیمت میں خیانت کرنا، اور بعض حضرات کے بقول ہر چیز میں خیانت غلول ہے۔
(2)
بُرْدَةٌ: دھاری دار چادر یا بڑی چادر اور بقول بعض منقش سیاہ لوئی۔
(3)
عَبَاءَةٌ: کپڑوں کے اوپر اوڑھنے والی بڑی چادر۔
: (1)
غُلُوْلٌ: غنیمت میں خیانت کرنا، اور بعض حضرات کے بقول ہر چیز میں خیانت غلول ہے۔
(2)
بُرْدَةٌ: دھاری دار چادر یا بڑی چادر اور بقول بعض منقش سیاہ لوئی۔
(3)
عَبَاءَةٌ: کپڑوں کے اوپر اوڑھنے والی بڑی چادر۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 309 سے ماخوذ ہے۔