ریاض الصالحین — حدیث نمبر 214

باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم

باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم

حدیث نمبر: 214
وعن أَبي أمامة إياس بن ثعلبة الحارثي - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَن اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِم بيَمِينه، فَقَدْ أَوْجَبَ اللهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيهِ الجَنَّةَ» فَقَالَ رَجُلٌ: وَإنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُول الله؟ فَقَالَ: «وإنْ قَضِيبًا مِنْ أَرَاك». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنی (جھوٹی) قسم کے ذریعے کسی مسلمان آدمی کا حق مار لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام کر دی۔“ تو ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو (اراک) کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 214
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 85 (137) (218).