ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1896
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
وعن صُهيب - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إذا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ يَقُولُ اللهُ تبارك وتعالى: تُريدُونَ شَيئًا أَزيدُكُمْ؟ فَيقُولُونَ: ألَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا؟ ألَمْ تُدْخِلْنَا الجَنَّةَ وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ فَيَكْشِفُ الحِجَابَ، فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إلَى رَبِّهِمْ».رواه مسلم.
قال الله تعالى: ﴿إنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيمَانِهِمْ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الأَنْهَارُ في جَنَّاتِ النَّعِيمِ دَعْوَاهُمْ فيها سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ﴾ [يونس: ٩ - ١٠].
الحَمْدُ للهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِي لَوْلاَ أَنْ هَدَانَا اللهُ. اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ النَّبيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَأزوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كما صَلَّيْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وعلى آلِ إبْراهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَأزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كما بَاركْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آل إبراهيم في العالَمِينَ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
قال مؤلِّفُهُ: فَرَغْتُ مِنْهُ يَوْمَ الإثْنَيْنِ رَابِعَ شَهْرِ رَمَضَانَ سَنَةَ سَبْعِينَ وَسِتِّمِائَةٍ
بِدِمشقسیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم کوئی چیز چاہتے ہو کہ میں تمہیں (وہ) مزید دوں؟ وہ عرض کریں گے: کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی؟ پھر (اللہ تعالیٰ) پردہ ہٹا دے گا، تو انہیں کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی ہوگی جو انہیں اپنے رب کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے ان کی رہنمائی کرے گا، نعمتوں والی جنتوں میں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں ان کی پکار یہ ہوگی: اے اللہ! تو پاک ہے، اور ان میں ان کی دعا سلام ہوگی، اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔“ (سورۃ یونس: 9-10)
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں اس کی ہدایت دی، اور اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ دیتا تو ہم کبھی ہدایت نہ پاتے۔ اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد (ﷺ) پر جو تیرے بندے اور تیرے رسول، نبیِ امی ہیں، اور محمد (ﷺ) کی آل، آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر، جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور برکت نازل فرما محمد (ﷺ) نبیِ امی پر، اور محمد (ﷺ) کی آل، آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر، جیسے تو نے تمام جہانوں میں ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔
اس (کتاب) کے مؤلف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: میں اس سے پیر کے دن، 4 رمضان سن 670 ہجری کو دمشق میں فارغ ہوا۔
تشریح، فوائد و مسائل
صہیب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «للذين أحسنوا الحسنى وزيادة» " جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے اچھائی (جنت) ہے اور مزید برآں بھی (یعنی دیدار الٰہی) " (یونس: ۲۶)، کی تفسیر اس طرح فرمائی: " جب جنتی جنت میں پہنچ جائیں گے تو ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا: اللہ کے پاس تمہارے لیے اس کی طرف سے کیا ہوا ایک وعدہ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ تم سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کر دے۔ تو وہ جنتی کہیں گے: کیا اللہ نے ہمارے چہرے روشن نہیں کر دیئے ہیں اور ہمیں آگ سے نجات نہیں دی ہے اور ہمیں جنت میں داخل نہیں فرمایا ہے؟ (اب کون س۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3105]
وضاحت:
1؎:
جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے اچھائی (جنت) ہے اور مزید برآں بھی (یعنی دیدارالٰہی) (یونس: 26)
صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «للذين أحسنوا الحسنى وزيادة» " جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لیے نیکی ہے اور اس سے زیادہ بھی ہے " (سورة يونس: 26) کی تلاوت فرمائی، اور اس کی تفسیر میں فرمایا: " جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو منادی پکارے گا: جنت والو! اللہ کے پاس تمہارا ایک وعدہ ہے وہ اسے پورا کرنا چاہتا ہے، جنتی کہیں گے: وہ کیا وعدہ ہے؟ کیا اللہ نے ہمارے نیک اعمال کو وزنی نہیں کیا؟ ہمارے چہروں کو روشن اور تابناک نہیں کیا؟ ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا؟ اور ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی؟۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 187]
اللہ تعالیٰ کا دیدار سب سے عظیم اور سب سے خوش کن نعمت ہے جو اہل جنت کو حاصل ہو گی اور یہ ان کے لیے سب سے محبوب نعمت ہو گی۔
(2)
جنت میں داخل ہونا بھی ایک نعمت ہے جو دیدار الہی کے حصول کا ذریعہ ہے اس لیے بعض صوفیاء کا یہ کہنا درست نہیں کہ نیکی کرتے ہوئے جنت کی طمع یا جہنم کا خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔
بلکہ صرف اللہ کی ذات مطلوب ہونی چاہیے۔
اللہ تعالیٰ نے نیک مومنوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ وہ یوں دعا کرتے ہیں: ﴿رَبَّنا ءاتِنا فِى الدُّنيا حَسَنَةً وَفِى الأخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا عَذابَ النّارِ﴾ (البقرۃ: 201)
’’اے ہمارے مالک! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی نصیب فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔‘‘