ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1893
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
حدیث نمبر: 1893
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ أدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِن الجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَهُ: تَمَنَّ، فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى فَيقُولُ لَهُ: هَلْ تَمَنَّيتَ؟ فيقولُ: نَعَمْ، فيقُولُ لَهُ: فَإنَّ لَكَ ما تَمَنَّيتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جنت میں تم میں سے کسی کا سب سے کم درجہ یہ ہوگا کہ (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: آرزو کر، تو وہ آرزو کرے گا اور (مزید) آرزو کرے گا، پھر وہ اس سے فرمائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی؟ وہ کہے گا: ہاں، تو (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: تیرے لیے وہ سب کچھ ہے جس کی تو نے آرزو کی اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)