ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1891
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
وعنه - رضي الله عنه - قال: شَهِدْتُ مِنَ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - مَجْلِسًا وَصَفَ فِيهِ الجَنَّةَ حَتَّى انْتَهَى، ثُمَّ قَالَ في آخِرِ حَدِيثِهِ: «فيهَا مَا لاَ عَينٌ رَأَتْ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلى قَلْبِ بَشَرٍ» ثُمَّ قَرَأَ: ﴿تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ المَضَاجِعِ﴾ إلى قوله تعالى: ﴿فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: ١٦ - ١٧]. رواه البخاري.انہی (سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کی ایک مجلس میں حاضر ہوا جس میں آپ ﷺ نے جنت کا وصف بیان فرمایا یہاں تک کہ (بیان) ختم کیا، پھر اپنی بات کے آخر میں فرمایا: ”اس میں وہ (نعمتیں) ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔“ پھر آپ ﷺ نے (یہ آیت) پڑھی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک: ”پس کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے آنکھوں کی کیسی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔“ (سورۃ السجدہ: 16-17)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)