ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1886
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
حدیث نمبر: 1886
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ في الجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكبُ الجَوَادَ المُضَمَّرَ السَّريعَ مِائَةَ سَنَةٍ مَا يَقْطَعُها» متفق عليه.
وروياه في الصحيحين أيضًا من رواية أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: «يَسيرُ الرَّاكِبُ في ظِلِّها مئةَ سَنَةٍ مَا يَقْطَعُها».ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایک درخت ہے کہ عمدہ، چھریرے (تیار کیے ہوئے) اور تیز رفتار گھوڑے کا سوار سو سال تک چلتا رہے تب بھی اسے طے نہ کر سکے۔“
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اسے صحیحین میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی بیان کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوار اس کے سائے میں سو سال تک چلتا رہے گا (پھر بھی) اسے طے نہیں کر سکے گا۔“
وضاحت:
«المُضَمَّرَ» : گھوڑوں کی تضمیر یہ ہے کہ (پہلے) انہیں خوب چارہ کھلایا جائے یہاں تک کہ وہ موٹے ہو جائیں، پھر انہیں صرف بقدرِ ضرورت خوراک دی جائے تاکہ وہ ہلکے (اور چست) ہو جائیں۔ (النہایہ 3/99)
نیز اسے بخاری (6/183، حدیث 4881) اور مسلم (8/144، حدیث 2826) نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
نیز اسے بخاری (6/183، حدیث 4881) اور مسلم (8/144، حدیث 2826) نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
وتضمير الخيل: هو أن يظاهر عليها العلف حتى تسمن، ثم لا تعلف إلا قوتًا لتخف. النهاية ٣/ ٩٩.
وأخرجه: البخاري ٦/ ١٨٣ (٤٨٨١)،ومسلم ٨/ ١٤٤ (٢٨٢٦) (٦) عن أبي هريرة.
وأخرجه: البخاري ٦/ ١٨٣ (٤٨٨١)،ومسلم ٨/ ١٤٤ (٢٨٢٦) (٦) عن أبي هريرة.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2828 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جنت میں ایک ایسا درخت ہے،کہ بہترین تربیت یا فتہ گھوڑے پر سوار سو(100) سال چلے گا۔"اس کو پار نہ کر سکے گا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:7139]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں اور راحت کے سامان، اپنے بندوں کے لیے جنت میں پیدا کیے ہیں، ان میں سے ایک قسم کے وہ طویل و عریض سایہ دار درخت ہیں، جن کا سایہ اتنے وسیع رقبہ پر پڑتا ہے کہ بہترین اور تربیت یافتہ گھوڑے پر سوار بھی سو سال میں اس کو طے نہیں کرسکے گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7139 سے ماخوذ ہے۔