ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1884

باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے

باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة

حدیث نمبر: 1884
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي لأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا، وَآخِرَ أَهْلِ الجَنَّةِ دُخُولًا الجَنَّةَ. رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ حَبْوًا، فَيقُولُ اللهُ - عز وجل - له: اذْهَبْ فادْخُلِ الجَنَّةَ، فَيَأتِيهَا، فَيُخَيَّلُ إلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَرْجِعُ، فَيقُولُ: يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلأَى! فَيَقُولُ اللهُ - عز وجل - له: اذْهَبْ فَادْخُلِ الجَنَّةَ، فيأتِيهَا، فَيُخيَّلُ إليهِ أنَّها مَلأى، فيَرْجِعُ. فَيَقولُ: يا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلأى، فيقُولُ اللهُ - عز وجل - لَهُ: اذهبْ فَادخُلِ الجنَّةَ. فَإنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشرَةَ أَمْثَالِهَا؛ أوْ إنَّ لَكَ مِثْلَ عَشرَةِ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، فَيقُولُ: أتَسْخَرُ بِي، أَوْ تَضْحَكُ بِي وَأنْتَ المَلِكُ». قال: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ فَكَانَ يقولُ: «ذلِكَ أَدْنَى أهْلِ الجَنَّةِ مَنْزِلَةً» متفق عليه.
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جہنم سے سب سے آخر میں نکلنے والے اور جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والے (شخص) کو خوب جانتا ہوں۔ وہ ایک آدمی ہوگا جو گھسٹتا ہوا جہنم سے نکلے گا، تو اللہ عزوجل اس سے فرمائے گا: جا، جنت میں داخل ہو جا، وہ اس کے پاس آئے گا تو اسے خیال ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے، چنانچہ وہ واپس لوٹ آئے گا، اور کہے گا: اے میرے رب! میں نے تو اسے بھرا ہوا پایا! تو اللہ عزوجل اس سے فرمائے گا: جا، جنت میں داخل ہو جا، وہ اس کے پاس آئے گا تو اسے خیال ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے، چنانچہ وہ واپس لوٹ آئے گا۔ اور کہے گا: اے میرے رب! میں نے تو اسے بھرا ہوا پایا، تو اللہ عزوجل اس سے فرمائے گا: جا، جنت میں داخل ہو جا۔ تیرے لیے دنیا جتنا اور اس کا دس گنا (مزید) ہے؛ یا (فرمایا:) تیرے لیے دنیا کے دس گنا کے برابر ہے، تو وہ کہے گا: کیا تو مجھ سے مذاق کرتا ہے، یا (کہا:) مجھ پر ہنستا ہے، حالانکہ تو بادشاہ ہے؟“ (ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ہنسے یہاں تک کہ آپ کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں، اور آپ فرما رہے تھے: ”یہ جنت والوں میں سب سے کم درجے والا (جنتی) ہوگا۔“
(متفق علیہ)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الاستغفار / حدیث: 1884
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 146 (6571)، ومسلم 1/ 118 (186) (308).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 186

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 186 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بے شک میں جانتا ہوں کہ جہنم سے سب سے آخر میں کون نکلے گا، اور جنت میں سب سے آخر میں کون داخل ہوگا؟ وہ ایک ایسا آدمی ہے جو ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا آگ سے نکلے گا۔ اللہ تعالیٰ (آخر میں اسے) فرمائے گا جا! جنت میں داخل ہو جا! وہ جنت میں داخل ہو گا، تو وہ یہ سمجھے گا کہ جنت بھر چکی ہے۔ واپس آکر عرض کرے گا اے میرے رب! وہ تو بھر... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:461]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: (1)
حَبْوًا: ہاتھوں اور پاؤں کے بل پر، ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل پر یا ہاتھوں اور سرین کے بل پر چلنا۔
(2)
نَوَاجِذُهُ: ناجذ کی جمع ہے، داڑھیں۔
(3)
مَنْزِلَةٌ: مقام و مرتبہ، درجہ۔
فوائد ومسائل:
یہ مختصرروایت ہے، اورجنتی آدمی کاتفصیلی مکالمہ حدیث 299/182 میں گزرچکاہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 461 سے ماخوذ ہے۔