ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1861
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
وعن أَبي زيد عمرِو بن أخْطَبَ الأنصاريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: صلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - الفَجْرَ، وَصَعِدَ المِنْبَرَ، فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الظُّهْرُ، فَنَزَلَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَعِدَ المِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ العَصْرُ، ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَعِدَ المِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَأَخْبَرَنَا بِمَا كَانَ وَبِمَا هُوَ كَائِنٌ، فَأَعْلَمُنَا أَحْفَظُنَا. رواه مسلم.سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ ظہر کا وقت ہو گیا، تو آپ اترے اور نماز پڑھائی، پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا، پھر اترے اور نماز پڑھائی، پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، چنانچہ آپ نے ہمیں ان باتوں کی خبر دی جو ہو چکی تھیں اور جو ہونے والی ہیں، تو ہم میں سب سے زیادہ جاننے والا وہ ہے جو ہم میں سب سے زیادہ یاد رکھنے والا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)