ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1859

باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث

باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها

حدیث نمبر: 1859
وعن عوف بن مالِك بن الطُّفَيْلِ: أنَّ عائشة رضي الله عنها، حُدِّثَتْ أنَّ عبدَ اللهِ بن الزبير رضي الله عنهم، قَالَ في بَيْعٍ أَوْ عَطَاءٍ أعْطَتْهُ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عنها: واللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ أَوْ لأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، قالَتْ: أَهُوَ قَالَ هَذَا! قالوا: نَعَمْ. قَالَتْ: هُوَ للهِ عَلَيَّ نَذْرٌ أَنْ لا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ أَبَدًا، فَاسْتَشْفَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا حِيْنَ طَالَتِ الهِجْرَةُ. فَقَالَتْ: لاَ، واللهِ لاَ أشْفَعُ فِيهِ أبدًا، وَلاَ أَتَحَنَّثُ إِلَى نَذْرِي. فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيرِ كَلَّمَ المِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، وَعبدَ الرحْمَانِ ابْنَ الأسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ وقَالَ لَهُمَا: أنْشُدُكُمَا اللهَ لَمَا أدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ رضي الله عنها، فَإنَّهَا لاَ يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأقْبَلَ بِهِ المِسْوَرُ، وَعَبدُ الرحْمَانِ حَتَّى اسْتَأذَنَا عَلَى عَائِشَةَ فَقَالاَ: السَّلاَمُ عَلَيْكِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أنَدْخُلُ؟ قالت عَائِشَةُ: ادْخُلُوا. قالوا: كُلُّنَا؟ قالتْ: نَعَمْ ادْخُلُوا كُلُّكُمْ، وَلاَ تَعْلَمُ أَنَّ معَهُمَا ابْنَ الزُّبَيرِ، فَلَمَّا دَخَلُوا دَخَلَ ابْنُ الزُّبَيرِ الحِجَابَ فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ رضي الله عنها، وَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ المِسْوَرُ، وَعَبدُ الرَّحْمَانِ يُنَاشِدَانِهَا إِلاَّ كَلَّمَتْهُ وَقَبِلَتْ مِنْهُ، وَيَقُولانِ: إنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ مِنَ الهِجْرَةِ؛ وَلاَ يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَة مِنَ التَّذْكِرَةِ وَالتَّحْرِيجِ، طَفِقَتْ تُذَكرُهُمَا وَتَبْكِي، وَتَقُولُ: إنِّي نَذَرْتُ وَالنَّذْرُ شَدِيدٌ، فَلَمْ يَزَالاَ بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيرِ، وأعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا ذَلِكَ أرْبَعِينَ رَقَبَةً، وَكَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا بَعدَ ذَلِكَ فَتَبكِي حَتَّى تَبِلَّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا. رواه البخاري.
ترجمہ

عوف بن مالک بن طفیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک بیع یا عطیہ کے بارے میں جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دیا تھا، کہا: اللہ کی قسم! عائشہ (رضی اللہ عنہا) ضرور باز آ جائیں ورنہ میں ان پر (تصرف کی) پابندی لگا دوں گا۔ انہوں نے کہا: کیا اس نے یہ کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: اللہ کے لیے مجھ پر نذر ہے کہ میں ابن زبیر سے کبھی بات نہیں کروں گی۔ پھر جب ترکِ تعلق لمبا ہو گیا تو ابن زبیر نے ان کے پاس سفارش کروائی، انہوں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اس کے بارے میں کبھی کوئی سفارش قبول نہیں کروں گی اور نہ اپنی نذر توڑ کر گناہ گار بنوں گی۔ جب یہ (صورتِ حال) ابن زبیر پر طویل ہو گئی تو انہوں نے مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود بن عبد یغوث سے بات کی اور ان سے کہا: میں تم دونوں کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ تم مجھے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، کیونکہ ان کے لیے حلال نہیں کہ وہ مجھ سے قطع تعلقی کی نذر مانیں۔ چنانچہ مسور اور عبدالرحمن انہیں لے کر آئے یہاں تک کہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اجازت طلب کی اور کہا: السلام علیکِ ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، کیا ہم اندر آ جائیں؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آ جاؤ۔ انہوں نے کہا: ہم سب؟ انہوں نے کہا: ہاں، تم سب آ جاؤ، اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان دونوں کے ساتھ ابن زبیر بھی ہیں۔ جب وہ اندر داخل ہوئے تو ابن زبیر پردے کے اندر چلے گئے اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ گئے اور انہیں (اللہ کا) واسطہ دینے اور رونے لگے، اور مسور اور عبدالرحمن بھی انہیں واسطہ دینے لگے کہ وہ ان سے بات کریں اور ان (کی معذرت) کو قبول کر لیں، اور وہ دونوں کہتے تھے: بے شک نبی کریم ﷺ نے ترکِ تعلق سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آپ جانتی ہیں؛ اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ ترکِ تعلق کرے۔ جب انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو بہت زیادہ یاد دہانی کرائی اور (قطع تعلقی کے) گناہ سے ڈرایا تو وہ انہیں (اپنی نذر) یاد دلانے اور رونے لگیں اور کہنے لگیں: میں نے نذر مانی ہے اور نذر (کا معاملہ) سخت ہے۔ وہ دونوں مسلسل ان کے پیچھے لگے رہے یہاں تک کہ انہوں نے ابن زبیر سے بات کر لی، اور اپنی اس نذر (کے کفارے) میں چالیس غلام آزاد کیے، اور اس کے بعد جب بھی وہ اپنی نذر کو یاد کرتیں تو روتیں یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کی اوڑھنی کو تر کر دیتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1859
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 25 (6073) و(6074) و(6075).