ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1780
باب: شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا، (منڈی سے باہر جا کر) قافلوں سے ملنا، اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرنا اور اس کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح بھیجنا حرام ہے، الا یہ کہ وہ اجازت دے دے یا (اس کا پیغام) رد ہو جائے
باب تحريم بيع الحاضر للبادي وتلقي الركبان، والبيع على بيع أخيه والخِطبة على خطبته إلا أَنْ يأذن أو يردّ
وعن عقبة بن عامر - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «المُؤْمِنُ أَخُو المُؤْمِنِ، فَلاَ يَحِلُّ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَبْتَاعَ عَلَى بَيْعِ أخِيهِ وَلاَ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أخِيهِ حَتَّى يذَرَ». رواه مسلم.سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن مومن کا بھائی ہے، لہٰذا کسی مومن کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرے، اور نہ اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح بھیجے، یہاں تک کہ وہ (اسے) چھوڑ دے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)