ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1735
باب: فحش گوئی اور بدزبانی کی ممانعت
باب النهي عن الفحش وبذاء اللسان
حدیث نمبر: 1735
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَا كَانَ الفُحْشُ فِي شَيْءٍ إلاَّ شَانَهُ، وَمَا كَانَ الحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إلاَّ زَانَهُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے عیب دار بنا دیتی ہے، اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے زینت بخشتی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4185 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´شرم و حیاء کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔
(2)
بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔
ڈھٹائی، بے مروتی، سنگ دلی، بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4185 سے ماخوذ ہے۔