ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1718
باب: جس نے کسی بات پر قسم کھائی پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ (بہتر) کام کر لے جس کے بارے میں قسم کھائی تھی، پھر اپنی قسم کا کفارہ دے
باب ندب من حلف عَلَى يَمينٍ فرأى غيرها خيرًا مِنْهَا أَنْ يفعل ذَلِكَ المحلوف عَلَيْهِ ثُمَّ يُكَفِّر عن يمينه
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لأَنْ يَلَجَّ أَحَدُكُمْ في يَمِينِهِ في أهْلِهِ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ أَنْ يُعْطِي كَفَّارَتَهُ الَّتي فَرَضَ اللهُ
عَلَيْهِ». متفق عَلَيْهِ.
قَوْلهُ: «يَلَجّ» بفتح اللام وتشديد الجيم أيْ: يَتَمَادَى فِيهَا، وَلاَ يُكَفِّرُ، وَقَولُهُ: «آثَمُ» هُوَ بالثاء المثلثة، أيْ: أَكْثَرُ إثْمًا.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے گھر والوں کے بارے میں اپنی قسم پر اڑے رہنا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے لیے اس سے زیادہ گناہ کا باعث ہے کہ وہ اس کا وہ کفارہ ادا کر دے جو اللہ نے اس پر فرض کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
آپ ﷺ کا فرمان: «يَلَجَّ» لام کے فتحہ اور جیم کی تشدید کے ساتھ ہے، یعنی وہ اس (قسم) پر اڑا رہے اور کفارہ نہ دے۔
اور آپ ﷺ کا فرمان: «آثَمُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ ہے، یعنی زیادہ گناہ والا۔
تشریح، فوائد و مسائل
قسم توڑنے کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا یا انہیں لباس پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا ہے، اگر ان تینوں کاموں میں سے کوئی بھی کام نہ کر سکتا ہو تو پھر تین دن کے روزے رکھنا ہے۔
(سورہ المائدہ، آیت نمبر 89)