ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1716
باب: جس نے کسی بات پر قسم کھائی پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ (بہتر) کام کر لے جس کے بارے میں قسم کھائی تھی، پھر اپنی قسم کا کفارہ دے
باب ندب من حلف عَلَى يَمينٍ فرأى غيرها خيرًا مِنْهَا أَنْ يفعل ذَلِكَ المحلوف عَلَيْهِ ثُمَّ يُكَفِّر عن يمينه
حدیث نمبر: 1716
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمينٍ، فَرَأى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی بات پر قسم کھائی، پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا تو وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور وہ کام کرے جو بہتر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1530 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قسم توڑنے سے پہلے قسم کا کفارہ ادا کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو آدمی کسی امر پر قسم کھائے، اور اس کے علاوہ کام کو اس سے بہتر سمجھے تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور وہ کام کرے (جسے وہ بہتر سمجھتا ہے)۔" [سنن ترمذي/كتاب النذور والأيمان/حدیث: 1530]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عبدالرحمن بن سمرہ کی حدیث جو اس سے پہلے مذکور ہے اور باب کی اس حدیث کے الفاظ مجموعی طورپر قسم توڑنے کی صورت میں کفارہ کی ادائیگی کو پہلے بھی اسی طرح جائز بتاتے ہیں جس طرح اس کے بعد جائز بتاتے ہیں، جمہور کا یہی مسلک ہے اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ قسم کا کفارہ قسم توڑنے سے پہلے اداکرنا کسی حالت میں صحیح نہیں ہے تو ابوداود کی حدیث’’فكفر عن يمينك ثم ائت الذي هو خير‘‘ ان کے خلاف حجت ہے اس میں کفارہ کے بعد ’’ ثم ‘‘ کا لفظ ترتیب کا مقتضی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1530 سے ماخوذ ہے۔