ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1713

باب: جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھانے کی سخت وعید

باب تغليظ اليمين الكاذبة عمدًا

حدیث نمبر: 1713
وعن أَبي أُمَامَة إياس بن ثعلبة الحارثي - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِىءٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللهُ لَهُ النَّارَ. وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الجَنَّةَ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رسولَ اللهِ؟ قَالَ: «وإنْ كَانَ قَضِيبًا مِنْ أرَاكٍ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان آدمی کا حق مار لیا تو اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام کر دی۔“ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو (اراک) کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 214 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1713
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (214). أخرجه: مسلم 1/ 85 (137) (218).
انظر الحديث (٢١٤).