ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1700
باب: مسجد میں جھگڑا کرنے، آواز بلند کرنے، گمشدہ چیز کا اعلان کرنے، اور خرید و فروخت، اجرت اور اس جیسے دیگر معاملات کی کراہت
باب كراهة الخصومة في المسجد ورفع الصوت فِيهِ ونشد الضالة والبيع والشراء والإجارة ونحوها من المعاملات
وعن السائبِ بن يزيد الصحابي - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ في المَسْجِدِ فَحَصَبَنِي رَجُلٌ، فَنَظَرْتُ فَإذَا عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ - رضي الله عنه - فَقَالَ: اذْهَبْ فَأتِنِي بِهذَينِ، فَجِئْتُهُ بِهِمَا، فَقَالَ: مِنْ أيْنَ أَنْتُمَا؟ فَقَالاَ: مِنْ أهْلِ الطَّائِفِ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُمَا مِنْ أهْلِ البَلَدِ، لأَوْجَعْتُكُمَا، تَرْفَعَانِ أصْوَاتَكُمَا في مَسْجِدِ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم! رواه البخاري.سیدنا سائب بن یزید صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مسجد میں تھا کہ ایک آدمی نے مجھے کنکری ماری، میں نے دیکھا تو وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: جاؤ اور ان دونوں کو میرے پاس لے آؤ، میں انہیں ان کے پاس لے آیا تو انہوں نے پوچھا: تم دونوں کہاں سے ہو؟ انہوں نے کہا: اہل طائف میں سے، آپ نے فرمایا: اگر تم اسی شہر (مدینہ) کے رہنے والے ہوتے تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا، تم رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں اپنی آوازیں بلند کرتے ہو!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)