ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1691
باب: اونٹ اور دیگر جانوروں میں گھنٹی لٹکانے کی کراہت، اور سفر میں کتا اور گھنٹی ساتھ رکھنے کی کراہت
باب كراهية تعليق الجرس في البعير وغيره من الدواب وكراهية استصحاب الكلب والجرس في السفر
حدیث نمبر: 1691
وعنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «الجَرَسُ مَزَامِيرُ الشَّيْطَانِ». رواه مسلم.ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”گھنٹی شیطان کے باجے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2114 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گھنٹی شیطانی آواز ہے، یا شیطان کی بانسری ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5548]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
مزامير: مزمور کی جمع ہے، گیت، بانسری۔
مزامير: مزمور کی جمع ہے، گیت، بانسری۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5548 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2556 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جانور کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: " وہ شیطان کی بانسری ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: " وہ شیطان کی بانسری ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
فوائد ومسائل:
1۔
جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھنا جائز نہیں۔
2۔
موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔
3۔
ایسے ہی کتا رکھنا اگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔
حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2556 سے ماخوذ ہے۔