ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1626

باب: کسی شرعی ضرورت کے بغیر اجنبی (نامحرم) عورت اور خوبصورت بے ریش لڑکے کی طرف دیکھنے کی حرمت

باب تحريم النظر إِلَى المرأة الأجنبية والأمرد الحسن لغير حاجة شرعية

حدیث نمبر: 1626
وعن أُم سَلَمَة رضي الله عنها، قالت: كنتُ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وعِندَهُ مَيْمُونَة، فَأقْبَلَ ابنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ أُمِرْنَا بِالحِجَابِ فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «احْتَجِبَا مِنْهُ» فَقُلْنَا: يَا رسولَ اللهِ، ألَيْسَ هُوَ أعْمَى! لاَ يُبْصِرُنَا، وَلاَ يَعْرِفُنَا؟ فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «أفَعَمْيَاوَانِ أنتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ!؟». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھی اور آپ کے پاس (سیدہ) میمونہ (رضی اللہ عنہا بھی) تھیں کہ (سیدنا عبداللہ) ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) آئے، اور یہ ہمیں پردے کا حکم دیے جانے کے بعد کی بات ہے۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں ان سے پردہ کرو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ نابینا نہیں ہیں! نہ ہمیں دیکھتے ہیں اور نہ پہچانتے ہیں؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ کیا تم دونوں انہیں نہیں دیکھتیں!؟“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1626
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (أبو داود 4112) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (3116), أخرجه الترمذي (2778 وسنده حسن) نبھان مولٰي أم سلمة: وثقه الذھبي في الكاشف و الترمذي و ابن حبان و الحاكم بتصحيح حديثه فحديثه لا ينزل عن درجة الحسن , محدثین: د. ماهر الفحل: والحديث ضعيف لجهالة نبهان مولى أم سلمة
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4112)، والترمذي (2778)، والحديث ضعيف لجهالة نبهان مولى أم سلمة، وقال الإمام أحمد: «نبهان روى حديثين عجيبين - يعني هذا الحديث وحديث: «إذا كان لإحداكن مكاتب فلتحتجب منه» المغني لابن قدامة 6/ 563.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2778 | سنن ابي داود: 4112

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2778 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عورتیں مرد سے پردہ کریں اس کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں اور میمونہ رضی الله عنہا بھی موجود تھیں، اسی دوران کہ ہم دونوں آپ کے پاس بیٹھی تھیں، عبداللہ بن ام مکتوم آئے اور آپ کے پاس پہنچ گئے۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب ہمیں پردے کا حکم دیا جا چکا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم دونوں ان سے پردہ کرو "، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وہ اندھے نہیں ہیں؟ نہ وہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں؟ اور نہ ہمیں پہچان سکتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم دونوں بھی اندھی ہو؟ کیا تم دونوں ان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2778]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی فتنہ کو اپنا سر ابھارنے کے لیے مردوعورت میں سے کسی کا بھی ایک دوسرے کو دیکھنا کافی ہو گا، اب جب کہ تم دونوں انہیں دیکھ رہی ہو اس لیے فتنہ سے بچنے کے لے پردہ ضروری ہے۔

نوٹ:

(سند میں ’’نبھان‘‘ مجہول راوی ہے، نیز یہ حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ’’میں حبشی لوگوں کا کھیل دیکھتی رہی ...‘‘ کے مخالف ہے، الإرواء: 1806)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2778 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4112 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´آیت کریمہ: «وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن» کی تفسیر۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی، آپ کے پاس ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں کہ اتنے میں ابن ام مکتوم آئے، یہ واقعہ پردہ کا حکم نازل ہو چکنے کے بعد کا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم دونوں ان سے پردہ کرو " تو ہم نے کہا: اللہ کے رسول! کیا یہ نابینا نہیں ہیں؟ نہ تو وہ ہم کو دیکھ سکتے ہیں، نہ پہچان سکتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم اندھی ہو؟ کیا تم انہیں نہیں دیکھتی ہو؟۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی از۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4112]
فوائد ومسائل:
اگر یہ روایت حسن ہے، جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے کہا ہے، تو پھر اس کی یہ توجیہ صحیح ہے جو امام ابوداودؒنے فرمائی ہے کہ حضرت ابن ام مکتوم سے پردے کا جو حکم دیا گیا تھا، وہ صرف ازواج مطہرات رضی اللہ کے لئے خاص تھا،عام مسلمان خواتین کے لئے یہ ضروری نہیں ہے اور بعض محققین کے نزدیک یہ روایت ہی ضعیف ہے، بہر حال دونوں صورتوں میں یہ روایت قابل حجت نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4112 سے ماخوذ ہے۔