ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1610
باب: کسی بھی جاندار کو، یہاں تک کہ چیونٹی وغیرہ کو بھی، آگ سے عذاب دینے کی حرمت
باب تحريم التعذيب بالنار في كل حيوان حَتَّى النملة ونحوها
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كنَّا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ، فانْطَلَقَ لحَاجَتِهِ، فَرَأيْنَا حُمَّرَةً مَعَهَا فَرْخَانِ، فَأَخَذْنَا فَرْخَيْهَا، فَجَاءتِ الحُمَّرَةُ فَجَعَلَتْ تَعْرِشُ فَجَاءَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «مَنْ فَجَعَ هذِهِ بِوَلَدِهَا؟، رُدُّوا وَلَدَهَا إِلَيْها». ورأَى قَرْيَةَ نَمْلٍ قَدْ حَرَّقْنَاهَا، فَقَالَ: «مَنْ حَرَّقَ هذِهِ؟» قُلْنَا: نَحْنُ قَالَ: «إنَّهُ لا يَنْبَغِي أَنْ يُعَذِّبَ بالنَّارِ إِلاَّ رَبُّ النَّارِ». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
قَوْله: «قَرْيَةُ نَمْلٍ» مَعْنَاهُ: مَوضْعُ النَّمْلِ مَعَ النَّمْلِ.سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، تو ہم نے ایک حُمَّرہ (سرخ چڑیا) دیکھی جس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے، ہم نے اس کے دونوں بچے پکڑ لیے، تو وہ چڑیا آ کر پر پھڑپھڑانے لگی، اتنے میں نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”کس نے اسے اس کے بچے کی وجہ سے تڑپایا ہے؟ اس کا بچہ اسے واپس کر دو۔“ اور آپ نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جسے ہم نے جلا دیا تھا تو فرمایا: ”اسے کس نے جلایا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہم نے۔ آپ نے فرمایا: ”آگ کے رب کے سوا کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ آگ سے عذاب دے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«قَرْيَةُ نَمْلٍ»: اس کا معنی ہے: چیونٹیوں کی جگہ، چیونٹیوں سمیت۔
«قَرْيَةَ نَمْلٍ» : چیونٹیاں دو قسم کی ہیں: ایک تکلیف دینے والی اور نقصان پہنچانے والی، ان کے ضرر کو دور کرنا جائز ہے، اور دوسری قسم وہ ہے جس میں کوئی نقصان نہیں، اور وہ لمبی ٹانگوں والی ہیں، انہیں مارنا جائز نہیں۔ یہ بات امام خطابی رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ (معالم السنن 2/246)
النمل على ضربين: أحدهما: مؤذ ضرار فدفع عاديته جائز، والضرب الآخر لا ضرر فيه وهو الطوال الأرجل لا يجوز قتله. قاله الخطابي في معالم السنن ٢/ ٢٤٦.
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ آپ اپنی ضرورت کے لیے گئے، ہم نے ایک چڑیا دیکھی جس کے ساتھ دو بچے تھے، ہم نے ان بچوں کو پکڑ لیا، وہ چڑیا آ کر زمین پر پر بچھانے لگی، اتنے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے، اور (یہ دیکھ کر) فرمایا: " اس چڑیا کا بچہ لے کر کس نے اسے بے قرار کیا ہے؟ اس کے بچے کو اسے واپس کرو "، اور آپ نے چیونٹیوں کی ایک بستی کو دیکھا جسے ہم نے جلا دیا تھا تو پوچھا: " اس کو کس نے جلایا ہے؟ " ہم لوگوں نے کہا: ہم نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آگ سے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2675]
انسان تو انسان جانوروں کو بھی خواہ موذی ہی ہوں آگ سے جلانا جائز نہیں۔
عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے، ہم نے ایک چھوٹی چڑیا دیکھی اس کے دو بچے تھے، ہم نے اس کے دونوں بچے پکڑ لیے، تو وہ چڑیا آئی اور (انہیں حاصل کرنے کے لیے) تڑپنے لگی، اتنے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور آپ نے فرمایا: " کس نے اس کے بچے لے کر اسے تکلیف پہنچائی ہے، اس کے بچے اسے واپس لوٹا دو "، آپ نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جسے ہم نے جلا ڈالا تھا، آپ نے پوچھا: کس نے جلایا ہے؟ ہم نے کہا: ہم نے، آپ نے فرمایا: " آگ کے پیدا کرنے وال۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5268]
1: اللہ کی مخلوق کو بلا وجہ پریشان کرنا جائز نہیں، البتہ زینت کے لئے معروف جانور پالنا، انہیں باندھنا اور پنجروں میں بند رکھنا جائز ہے۔
2: چیونٹیوں یا دوسری مخلوق (انسان ہو یا حیوان) کو آگ سے جلا کر ہلاک کرنا جائز نہیں۔