ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1601
باب: غلام، جانور، بیوی اور بچے کو کسی شرعی سبب کے بغیر یا ادب سکھانے کی حد سے بڑھ کر سزا دینے کی ممانعت
باب النهي عن تعذيب العبد والدابة والمرأة والولد بغير سبب شرعي أَوْ زائد عَلَى قدر الأدب
وَعَنْهُ: أنَّهُ مَرَّ بِفِتْيَانٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ نَصَبُوا طَيرًا وَهُمْ يَرْمُونَهُ، وَقَدْ جَعَلُوا لِصَاحِبِ الطَّيْرِ كُلَّ خَاطِئَةٍ مِنْ نَبْلِهمْ، فَلَمَّا رَأَوْا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا، إنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - لَعَنَ مَنِ اتَّخَذَ شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا. متفق عَلَيْهِ.
«الغَرَضُ» بفتحِ الغَين المعجمة والراءِ وَهُوَ الهَدَفُ وَالشَّيءُ الَّذِي يُرْمَى إِلَيْهِ.انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ وہ قریش کے چند نوجوانوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو (نشانہ بنا کر) کھڑا کر رکھا تھا اور وہ اس پر تیر چلا رہے تھے، اور انہوں نے پرندے کے مالک کے لیے اپنا ہر خطا جانے والا تیر طے کر رکھا تھا، جب انہوں نے ابن عمر کو دیکھا تو بکھر گئے، ابن عمر نے فرمایا: یہ کس نے کیا ہے؟ جس نے یہ کیا اس پر اللہ کی لعنت ہو، بے شک رسول اللہ ﷺ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو کسی جاندار چیز کو نشانہ بنائے۔
(متفق علیہ)
«الغَرَضُ»: غینِ معجمہ اور راء کے زبر کے ساتھ، اس سے مراد نشانہ اور وہ چیز ہے جس پر تیر پھینکا جائے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اسلام نرمی کرنے کا حکم دیتا ہے۔
شرعی طور پر مرغی یا کسی دوسرے جانور کو باندھ کر اس پر نشانہ بازی کرنا ایسا سنگین جرم ہے کہ اس کا ارتکاب کرنے والوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم لعنت بھیجیں، اس کے لیے دنیا و آخرت میں تباہی اور ہلاکت کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
واللہ المستعان