ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1593

باب: مسلمانوں کا آپس میں تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کی حرمت، سوائے اس کے کہ جس سے قطع تعلق کیا جائے اس میں کوئی بدعت ہو، یا وہ کھلم کھلا فسق کرتا ہو، یا اس جیسی کوئی اور وجہ ہو

باب تحريم الهجران بين المسلمين فوق ثلاثة أيام إِلاَّ لبدعة في المهجور، أَوْ تظاهرٍ بفسقٍ أَوْ نحو ذَلِكَ

حدیث نمبر: 1593
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «تُعْرَضُ الأَعْمَالُ في كلِّ اثْنَيْنِ وَخَمْيسٍ، فَيَغْفِرُ اللهُ لِكُلِّ امْرِئٍ لا يُشْرِكُ باللهِ شَيْئًا، إِلاَّ امْرَءًا كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أخِيهِ شَحْنَاءُ، فَيقُولُ: اتْرُكُوا هذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر پیر اور جمعرات کو اعمال پیش کیے جاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ہر اس آدمی کو بخش دیتا ہے جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو (اللہ) فرماتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1593
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 12 (2565) (36).