ریاض الصالحین — حدیث نمبر 159
باب: سنت اور اس کے آداب کی پابندی کا حکم
باب في الأمر بالمحافظة عَلَى السنة وآدابها
حدیث نمبر: 159
الرابع: عن أَبي مسلم، وقيل: أَبي إياس سَلمة بنِ عمرو بنِ الأكوع - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينكَ» قَالَ: لا أسْتَطيعُ. قَالَ: «لاَ استَطَعْتَ» مَا مَنَعَهُ إلاَّ الكِبْرُ فمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابومسلم، اور کہا گیا ہے: ابو ایاس، سلمہ بن عمرو بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں (ایسا) نہیں کر سکتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ کرے) تم (ایسا) نہ کر سکو۔“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (ایسا کرنے سے) نہیں روکا تھا، چنانچہ پھر وہ اپنا (دایاں) ہاتھ اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)