ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1572

باب: جاسوسی کرنے اور ایسے لوگوں کی باتیں چھپ کر سننے کی ممانعت جو اپنی بات سنا جانا ناپسند کرتے ہوں

باب النَّهي عن التجسُّس والتَّسَمُّع لكلام من يكره استماعه

حدیث نمبر: 1572
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّهُ أُتِيَ بِرَجُلٍ فَقِيلَ لَهُ: هَذَا فُلاَنٌ تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ خَمْرًا، فَقَالَ: إنَّا قَدْ نُهِيْنَا عَنِ التَّجَسُّسِ، ولكِنْ إنْ يَظْهَرْ لَنَا شَيْءٌ، نَأخُذ بِهِ.
حديث حسن صحيح، رواه أَبُو داود بإسنادٍ عَلَى شَرْطِ البخاري ومسلم.
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک آدمی لایا گیا اور ان سے کہا گیا: یہ فلاں ہے، اس کی داڑھی سے شراب ٹپک رہی ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ہمیں جاسوسی سے منع کیا گیا ہے، لیکن اگر ہمارے سامنے کوئی چیز ظاہر ہو جائے تو ہم اس پر گرفت کریں گے۔
(یہ حدیث حسن صحیح ہے، اسے ابوداود نے ایسی سند کے ساتھ جو بخاری اور مسلم کی شرط پر ہے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1572
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد (أبو داود 4890) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الأعمش عنعن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 170
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4890).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4890