ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1501
باب: دعا سے متعلق چند مسائل
باب في مسائل من الدعاء
وعن عُبَادَةَ بنِ الصامت - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا عَلَى الأرْضِ مُسْلِمٌ يَدْعُو الله تَعَالَى بِدَعْوَةٍ إِلاَّ آتَاهُ اللهُ إيَّاها، أَوْ صَرفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بإثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ»، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ القَومِ: إِذًا نُكْثِرُ قَالَ: «اللهُ أكْثَرُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ورواه الحاكم من روايةِ أَبي سعيدٍ وزاد فِيهِ: «أَوْ يَدخِرَ لَهُ مِن الأَجْرِ مثْلَها».سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روئے زمین پر جو بھی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے، یا اس سے اسی کے برابر کوئی برائی (اور مصیبت) ٹال دیتا ہے، جب تک وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔“ تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: تب تو ہم (دعا) کثرت سے کریں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ (کی عطا) اس سے بھی زیادہ ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
اور حاکم نے اسے سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”یا وہ اس کے لیے اسی کے برابر اجر ذخیرہ کر دیتا ہے۔“