ریاض الصالحین — حدیث نمبر 149
باب: عبادت میں میانہ روی (کا بیان)
باب في الاقتصاد في العبادة
وعن أبي جُحَيْفَة وَهْب بنِ عبد اللهِ - رضي الله عنه - قَالَ: آخَى النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبي الدَّرْداءِ، فَزارَ سَلْمَانُ أَبَا الدَّرداءِ فَرَأى أُمَّ الدَّرداءِ مُتَبَذِّلَةً، فَقَالَ: مَا شَأنُكِ؟ قَالَتْ: أخُوكَ أَبُو الدَّردَاءِ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ في الدُّنْيَا، فَجاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، فَقَالَ لَهُ: كُلْ فَإِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: مَا أنا بِآكِلٍ حَتَّى تَأكُلَ فأكل، فَلَمَّا كَانَ اللَّيلُ ذَهَبَ أَبُو الدَّردَاءِ يَقُومُ فَقَالَ لَهُ: نَمْ، فنام، ثُمَّ ذَهَبَ يَقُومُ فَقَالَ لَهُ: نَمْ. فَلَمَّا كَانَ من آخِر اللَّيلِ قَالَ سَلْمَانُ: قُم الآن، فَصَلَّيَا جَمِيعًا فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ: إنَّ لِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيكَ حَقًّا، وَلأَهْلِكَ عَلَيكَ حَقًّا، فَأعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، فَأَتَى النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرَ ذلِكَ لَهُ فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «صَدَقَ سَلْمَانُ». رواه البخاري.سیدنا ابو جحیفہ وہب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو الدرداء (رضی اللہ عنہما) کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ سلمان، ابو الدرداء سے ملنے آئے تو دیکھا کہ ام الدرداء پرانے (کام کاج کے) کپڑوں میں ہیں۔ انہوں نے پوچھا: تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا: تمہارے بھائی ابو الدرداء کو دنیا میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پھر ابو الدرداء آئے اور ان کے لیے کھانا تیار کیا، اور ان سے کہا: کھائیے، کیونکہ میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے کہا: میں اس وقت تک نہیں کھاؤں گا جب تک تم نہ کھاؤ، چنانچہ انہوں نے کھا لیا۔ جب رات ہوئی تو ابو الدرداء (نماز کے لیے) کھڑے ہونے لگے، تو سلمان نے ان سے کہا: سو جاؤ، تو وہ سو گئے۔ پھر وہ کھڑے ہونے لگے تو انہوں نے کہا: سو جاؤ۔ جب رات کا آخری حصہ ہوا تو سلمان نے کہا: اب اٹھو، چنانچہ دونوں نے مل کر نماز پڑھی۔ پھر سلمان نے ان سے کہا: بے شک تمہارے رب کا تم پر حق ہے، اور تمہارے نفس کا تم پر حق ہے، اور تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے، لہٰذا ہر حق والے کو اس کا حق دو۔ پھر وہ (ابو الدرداء) نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے یہ بات ذکر کی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سلمان نے سچ کہا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)