ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1466

باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان

باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1466
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَسْتَحِبُّ الجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ، وَيَدَعُ مَا سِوَى ذَلِكَ. رواه أَبُو داود بإسناد جيدٍ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جامع دعاؤں کو پسند فرماتے تھے اور ان کے علاوہ (دعاؤں) کو چھوڑ دیتے تھے۔
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

وضاحت:
«الجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ» : جامع دعائیں وہ ہیں جو نیک مقاصد اور صحیح مطالب کو جمع کر لیں، یا اللہ تعالیٰ کی ثنا اور سوال کے آداب کو جمع کر لیں۔ (النہایہ 1/295)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1466
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 1482) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (2246)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1482).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1482
الجوامع من الدعاء: هي التي تجمع الأغراض الصالحة والمقاصد الصحيحة، أو تجمع الثناء على الله تعالى وآداب المسألة. (النهاية ١/ ٢٩٥)

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1482 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´دعا کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جامع دعائیں ۱؎ پسند فرماتے اور جو دعا جامع نہ ہوتی اسے چھوڑ دیتے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1482]
1482. اردو حاشیہ: یعنی ایسی دعایئں جو دنیا اور آخرت کی بھلایئوں کی جامع ہوں۔ نیز ان کے الفاظ کم اور معانی وسیع ہوں۔ جیسے کہ معروف دعا ہے۔ [وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ]
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1482 سے ماخوذ ہے۔