ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1429

باب: ذکر کی فضیلت اور اس کی ترغیب

باب فَضلِ الذِّكْرِ وَالحَثِّ عليه

حدیث نمبر: 1429
وعنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَقُولُ في سجودِهِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ». رواه مسلم.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے سجدے میں فرمایا کرتے تھے: ”«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» (اے اللہ! میرے سب گناہ بخش دے: چھوٹے اور بڑے، پہلے اور پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«دِقَّهُ وَجِلَّهُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "یہ دونوں (الفاظ) پہلے حرف کے کسرہ کے ساتھ ہیں، یعنی اس کا تھوڑا اور اس کا زیادہ۔ اور اس میں دعا کی تاکید اور اس کے الفاظ کی کثرت ہے، اگرچہ ان میں سے بعض (الفاظ) دوسرے بعض سے بے نیاز کر دیتے ہیں۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 2/371)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأذكار / حدیث: 1429
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 50 (483) (216).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 483 | سنن ابي داود: 878
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٢/ ٣٧١: «هو بكسر أولها أي قليله وكثيره، وفيه توكيد الدعاء وتكثير ألفاظه، وإن أغنى بعضها عن بعض» .

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 483 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ سجدہ میں یہ دعا کرتے تھے، ’’اے اللہ میرے سارے گناہ بخش دے، چھوٹے بھی اور بڑے بھی، پہلے بھی اور پچھلے بھی کھلے ہوئے بھی اور چھپے ہوئے بھی۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1084]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
دَقَّه: جو چھوٹے یا تھوڑے ہیں۔
(2)
جِلَّه: بڑے یا زیادہ ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1084 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 878 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رکوع اور سجدے میں دعا کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدوں میں یہ دعا پڑھتے تھے: «اللهم اغفر لي ذنبي كله دقه وجله وأوله وآخره» یعنی "اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے اور اگلے پچھلے گناہ بخش دے۔‏‏‏‏" ابن السرح نے اپنی روایت میں «علانيته وسره» کی زیادتی کی ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 878]
878۔ اردو حاشیہ:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس انداز کی دعائیں اظہار تشکر اور عبدیت کے لئے تھیں اور امت کے لئے تعلیم بھی۔
➋ مذکورہ اور آگے آنے والی دعاؤں سے یہ بات پوری طرح واضح ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب ہیں نہ مختار کل، بلکہ اللہ تعالیٰ کے عہد کامل اور عبد مامور (حکم الہیٰ کے پابند) ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 878 سے ماخوذ ہے۔