ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1284

باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت

باب وجوب الحج وفضله

حدیث نمبر: 1284
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَتْ عُكَاظُ، وَمَجِنَّةُ، وَذُو المَجَازِ أسْوَاقًا في الجَاهِلِيَّةِ، فَتَأثَّمُوا أن يَتَّجِرُوا في المَوَاسِمِ، فَنَزَلَتْ: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ [البقرة: ١٩٨] في مَوَاسِمِ الحَجِّ. رواه البخاري.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عکاظ، مجنّہ اور ذوالمجاز زمانۂ جاہلیت میں بازار تھے، تو (اسلام کے بعد) لوگوں نے حج کے موسم میں تجارت کرنے کو گناہ سمجھا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرو۔“ (سورۃ البقرہ: 198) یعنی حج کے موسم میں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الحج / حدیث: 1284
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 34 (4519).