ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1272
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
باب وجوب الحج وفضله
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خَطَبَنَا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيُّهَا النَّاسُ، قَدْ فَرَضَ اللهُ عَلَيْكُم الحَجَّ فَحُجُّوا» فَقَالَ رَجُلٌ: أكُلَّ عَامٍ يَا رَسولَ اللهِ؟ فَسَكَتَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلاثًا. فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ» ثُمَّ قَالَ: «ذَرُوني مَا تَرَكْتُكُمْ؛ فَإنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤالِهِمْ، وَاخْتِلاَفِهِمْ عَلَى أنْبِيَائِهِمْ، فَإذَا أمَرْتُكُمْ بِشَيءٍ فَأتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَن شَيْءٍ فَدَعُوهُ». رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے، لہٰذا حج کرو۔“ تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ آپ ﷺ خاموش رہے، یہاں تک کہ اس نے یہ بات تین مرتبہ کہی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال) واجب ہو جاتا، اور تم اس کی طاقت نہ رکھتے۔“ پھر فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات میں) چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے چھوڑے رکھو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئے، لہٰذا جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اپنی استطاعت کے مطابق اسے بجا لاؤ، اور جب تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)