ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1159
باب: کوئی ظاہری نعمت حاصل ہونے یا کوئی ظاہری مصیبت دور ہونے پر سجدۂ شکر کا استحباب
باب استحباب سجود الشكر عِنْدَ حصول نعمة ظاهرة أَو اندفاع بلية ظاهرة
عن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ مَكّةَ نُريدُ المَدِينَةَ، فَلَمَّا كُنَّا قَرِيبًا مِنْ عَزْوَرَاءَ نَزَلَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَدَعَا الله سَاعَةً، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا، فَمَكَثَ طَويلًا، ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ سَاعَةً، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا - فَعَلَهُ ثَلاثًا - وقال: «إنِّي سَألتُ رَبِّي، وَشَفَعْتُ لأُمَّتِي، فَأعْطَانِي ثُلُثَ أُمَّتِي، فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي شُكْرًا، ثُمَّ رَفَعْتُ رَأسِي، فَسَألْتُ رَبِّي لأُمَّتِي، فَأعْطَانِي ثُلُثَ أُمَّتِي، فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي شُكْرًا، ثُمَّ رَفَعْتُ رَأسِي، فَسَألْتُ رَبِّي لأُمَّتِي، فَأعْطَانِي الثُّلثَ الآخَرَ، فَخَرَرْتُ سَاجِدًا لِرَبِّي». رواه أَبُو داود.سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ سے مدینہ جانے کے ارادے سے نکلے، جب ہم عزوراء کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ (سواری سے) اترے، پھر اپنے ہاتھ اٹھائے اور کچھ دیر اللہ سے دعا کی، پھر سجدے میں گر گئے اور دیر تک (سجدے میں) رہے، پھر کھڑے ہوئے اور کچھ دیر ہاتھ اٹھائے (رکھے)، پھر سجدے میں گر گئے، آپ ﷺ نے تین مرتبہ ایسا کیا، اور فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے سوال کیا اور اپنی امت کے لیے سفارش کی تو اس نے مجھے میری امت کا ایک تہائی (حصہ) عطا فرما دیا، تو میں اپنے رب کے لیے شکر ادا کرتے ہوئے سجدے میں گر گیا، پھر میں نے اپنا سر اٹھایا اور اپنے رب سے اپنی امت کے لیے سوال کیا تو اس نے مجھے میری امت کا (دوسرا) تہائی عطا فرما دیا، تو میں اپنے رب کے لیے شکر ادا کرتے ہوئے سجدے میں گر گیا، پھر میں نے اپنا سر اٹھایا اور اپنے رب سے اپنی امت کے لیے سوال کیا تو اس نے مجھے آخری تہائی بھی عطا فرما دیا، تو میں اپنے رب کے لیے سجدے میں گر گیا۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے نکلے، ہم مدینہ کا ارادہ کر رہے تھے، جب ہم عزورا ۱؎ کے قریب ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے، پھر آپ نے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، اور کچھ دیر اللہ سے دعا کی، پھر سجدہ میں گر پڑے، اور بڑی دیر تک سجدہ ہی میں پڑے رہے، پھر کھڑے ہوئے اور دونوں ہاتھ اٹھا کر کچھ دیر تک اللہ سے دعا کی، پھر سجدے میں گر پڑے اور دیر تک سجدہ میں پڑے رہے، پھر اٹھے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر کچھ دیر دعا کی، پھر دوبارہ آپ سجدے میں گر پڑے، اور فرمایا: " میں نے اپنے رب سے دعا کی اور اپنی امت کے لیے سفارش کی تو اللہ نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2775]
یہ روایت تو ضعیف ہے۔
تاہم سجدہ شکر والی بات صحیح ہے۔
کیونکہ مذکورہ حدیث سے وہ ثابت ہے۔