ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1117
باب: ظہر کی سنتیں
باب سنة الظهر
حدیث نمبر: 1117
وعن عبد الله بن السائب - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي أرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ، وقَالَ: «إنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيها أبْوَابُ السَّمَاءِ، فَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فيهَا عَمَلٌ صَالِحٌ». رواه التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ».ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سورج ڈھلنے کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایسی گھڑی ہے جس میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں، اس لیے میں پسند کرتا ہوں کہ اس (گھڑی) میں میرا کوئی نیک عمل (اوپر) چڑھے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 478 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زوال (سورج ڈھلنے) کے وقت کی نماز کا بیان۔`
عبداللہ بن سائب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے، اور فرماتے: " یہ ایسا وقت ہے جس میں آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرا نیک عمل اس میں اوپر چڑھے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب الوتر/حدیث: 478]

اردو حاشہ:
1؎:
ہو سکتا ہے کہ یہ ظہر سے پہلے والی چار رکعت سنت مؤکدہ ہی ہوں، کسی نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے کہ دونوں الگ الگ نمازیں ہیں یا دونوں ایک ہی ہیں۔
2؎:
یہ حدیث ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کی ہے اور اس میں ’’آخر میں سلام پھیرتے‘‘ والا ٹکڑا ضعیف ہے (دیکھئے صحیح ابو داؤد1153)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 478 سے ماخوذ ہے۔