کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ دینی کام کا بیان۔
حدیث نمبر: 5038
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا , وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ ، فَقَالَ : " مَنْ هَذِهِ ؟ " , قَالَتْ : فُلَانَةُ لَا تَنَامُ تَذْكُرُ مِنْ صَلَاتِهَا ، فَقَالَ : " مَهْ , عَلَيْكُمْ مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَوَاللَّهِ لَا يَمَلُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا , وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ، ان کے پاس ایک عورت تھی ، آپ نے فرمایا : ” یہ کون ہے ؟ “ کہا : فلانی ہے ، یہ سوتی نہیں ، اور وہ اس کی نماز کا تذکرہ کرنے لگیں ، آپ نے فرمایا : ” ایسا مت کرو ، تم اتنا ہی کرو جتنے کی تم میں سکت اور طاقت ہو ، اللہ کی قسم ! اللہ ( ثواب دینے سے ) نہیں تھکتا ، لیکن تم ( عمل کرتے کرتے ) تھک جاؤ گے اسے تو وہ دینی عمل سب سے زیادہ پسند ہے جسے آدمی پابندی سے کرے “ ۔