کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: (امیر کے) ہر پسندیدہ اور ناپسندیدہ حکم کو بجا لانے پر بیعت کرنا۔
حدیث نمبر: 4179
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، وَالشَّعْبِيِّ , قَالَا : قَالَ جَرِيرٌ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : أُبَايِعُكَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُ وَفِيمَا كَرِهْتُ ؟ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَ تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ يَا جَرِيرُ أَوَ تُطِيقُ ذَلِكَ " ، قَالَ : " قُلْ فِيمَا اسْتَطَعْتُ " , فَبَايَعَنِي , وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا : میں آپ سے ہر اس چیز میں جو مجھے پسند ہو اور اس میں جو ناپسند ہو سمع و طاعت ( سننے اور حکم بجا لانے ) پر بیعت کرتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” جریر ! کیا تم اس کی استطاعت رکھتے ہو ، یا طاقت رکھتے ہو ؟ “ آپ نے فرمایا : ” کہو ان چیزوں میں جن کو میں کر سکتا ہوں ، چنانچہ آپ نے مجھ سے بیعت لی ، نیز ہر مسلمان کی خیر خواہی پر بیعت لی “ ۔