کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: جس کا شوہر مر گیا ہو کیا وہ (دوران عدت) دن میں گھر سے باہر نکل سکتی ہے؟
حدیث نمبر: 3580
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " طُلِّقَتْ خَالَتُهُ ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى نَخْلٍ لَهَا فَلَقِيَتْ رَجُلًا فَنَهَاهَا ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " اخْرُجِي ، فَجُدِّي نَخْلَكِ لَعَلَّكِ أَنْ تَصَدَّقِي وَتَفْعَلِي مَعْرُوفًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میری خالہ کو طلاق ہو گئی ( اسی دوران ) انہوں نے اپنے کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تو ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے انہیں باغ میں جانے سے روکا ۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ( آپ سے اس بارے میں پوچھا ) تو آپ نے فرمایا : ” تم اپنے باغ میں جا سکتی ہو ، توقع ہے ( جب تم اپنے باغ میں جاؤ گی ، پھل توڑو گی تو ) تم صدقہ کرو گی اور ( دوسرے ) اچھے بھلے کام کرو گی “ ۔