کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: سوگ منانے والی عورت کے لیے قسط (عود ہندی) اور اظفار (ناخن کے مشابہہ ایک خوشبودار چیز) کے استعمال کا بیان۔
حدیث نمبر: 3572
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الدُّورِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا عِنْدَ طُهْرِهَا فِي الْقُسْطِ وَالْأَظْفَارِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو جس کا شوہر مر گیا ہو عدت کے دوران حیض سے پاک ہونے پر ( خون کی بدبو دور کرنے کے لیے ) قسط اور اظفار کے استعمال کی رخصت دی ہے ۔