حدیث نمبر: 3388
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَلْ تَزَوَّجْتَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : هَلِ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا ؟ قُلْتُ : وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ ؟ قَالَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا : کیا تم نے شادی کی ہے ؟ میں نے کہا : جی ہاں ، آپ نے فرمایا : ” کیا تم نے گدے و غالیچے بھی بنائے ہیں ؟ “ میں نے کہا : ہمیں کہاں یہ گدے اور غالیچے میسر ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” عنقریب تمہارے پاس یہ ہوں گے “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی مسلمان مالدار ہو جائیں گے اور عیش و عشرت کی ساری چیزیں انہیں میسر ہوں گی۔