حدیث نمبر: 2801
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً ، قَالَ : " ارْكَبْهَا " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : " ارْكَبْهَا ، وَيْلَكَ " , فِي الثَّانِيَةِ ، أَوْ فِي الثَّالِثَةِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا ہے آپ نے فرمایا : ” اس پر سوار ہو جاؤ “ ، اس نے کہا : اللہ کے رسول ! ہدی کا اونٹ ہے ۔ آپ نے ( پھر ) فرمایا : ” سوار ہو جاؤ “ ، تمہارا ، برا ہو ، راوی کو شک ہے «ويلك» ” تمہارا برا ہو “ ۱؎ کا کلمہ آپ نے دوسری بار میں کہا یا تیسری بار میں ۔
وضاحت:
۱؎: اس سے یہاں بدعا مقصود نہیں بلکہ زجر و توبیخ مراد ہے۔
حدیث نمبر: 2802
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً ، فَقَالَ : " ارْكَبْهَا " قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : " ارْكَبْهَا " قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ فِي الرَّابِعَةِ : ارْكَبْهَا وَيْلَكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کا اونٹ اپنے ساتھ ہانکے لیے جا رہا ہے ، آپ نے فرمایا : ” اس پر سوار ہو جاؤ “ ، اس نے کہا : یہ قربانی کا اونٹ ہے ، آپ نے ( پھر ) فرمایا : ” اس پر سوار ہو جاؤ “ ، اس نے کہا : یہ قربانی کا اونٹ ہے ، آپ نے چوتھی مرتبہ فرمایا : ” سوار ہو جاؤ تیرا برا ہو “ ۔