حدیث نمبر: 2633
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ , قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَة ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ ، فَأَتَى أَخُوهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُخْتِكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ ؟ " قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَاقْضُوا اللَّهَ ، فَهُوَ أَحَقُّ بِالْوَفَاءِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے حج کی نذر مانی ، پھر ( حج کئے بغیر ) مر گئی ، اس کا بھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ سے اس بارے میں مسئلہ پوچھا تو آپ فرمایا : ” بتاؤ اگر تمہاری بہن پر قرض ہوتا تو کیا تم ادا کرتے ؟ “ اس نے کہا : ہاں میں ادا کرتا ، آپ نے فرمایا : ” تو اللہ کا قرض ادا کرو وہ تو اور بھی ادائیگی کا زیادہ مستحق ہے “ ۔