کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: کئی لوگوں کو ایک قبر میں دفنانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2017
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قال : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، قال : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ شَدِيدٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ " ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَنْ نُقَدِّمُ ؟ قَالَ : " قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب ( غزوہ ) احد کا دن آیا ، تو لوگوں کو سخت پریشانی ہوئی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قبریں کھودو اور اسے چوڑی کھودو ، اور ایک ہی قبر میں دو دو تین تین دفنا دو “ ، تو لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! پہلے کسے رکھیں ؟ آپ نے فرمایا : ” پہلے اسے رکھو جسے قرآن زیادہ یاد ہو “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الجنائز / حدیث: 2017
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 2012 (صحیح)»
حدیث نمبر: 2018
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قال : أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قال : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قال : اشْتَدَّ الْجِرَاحُ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَشُكِيَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا فِي الْقَبْرِ الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ( غزوہ ) احد کے دن ( لوگ ) شدید زخمی ہوئے ( اور جاں بحق ہو گئے ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی گئی ۱؎ ، آپ نے فرمایا : ” ( قبریں ) کھودو ، انہیں کشادہ اور اچھی بناؤ ، اور ایک ( ہی ) قبر میں دو دو تین تین کو دفن کرو ، اور جسے قرآن زیادہ یاد ہوا سے آگے رکھو “ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی آپ سے اس پریشانی کا ذکر کیا گیا کہ اتنے لوگوں کے لیے قبریں کھودنا بہت مشکل امر ہے، انہیں کیسے دفنایا جائے۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الجنائز / حدیث: 2018
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 2012 (صحیح)»
حدیث نمبر: 2019
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قال : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قال : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " احْفِرُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( قبریں ) کھودو ، اور انہیں خوبصورت بناؤ ، اور دو دو تین تین کو دفن کرو ، اور جسے قرآن زیادہ یاد ہو انہیں پہلے رکھو “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الجنائز / حدیث: 2019
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 2012 (صحیح)»