حدیث نمبر: 717
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قال : مَرَّ عُمَرُ ، بِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ فَلَحَظَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : قَدْ أَنْشَدْتُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " أَجِبْ عَنِّي ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ " ؟ قَالَ : اللَّهُمَّ نَعَمْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ، وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے ، تو عمران رضی اللہ عنہ کی طرف گھورنے لگے ، تو انہوں نے کہا : میں نے ( مسجد میں ) شعر پڑھا ہے ، اور اس میں ایسی ہستی موجود ہوتی تھی جو آپ سے بہتر تھی ، پھر وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے ، اور پوچھا : کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( مجھ سے ) یہ کہتے نہیں سنا کہ ” تم میری طرف سے ( کافروں کو ) جواب دو ، اے اللہ ! روح القدس کے ذریعہ ان کی تائید فرما ! “ ، تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا ! ہاں ( سنا ہے ) ۔