حدیث نمبر: 702
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ مُلَازِمٍ ، قال : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قال : خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَأَخْبَرْنَاهُ أَنَّ بِأَرْضِنَا بِيعَةً لَنَا فَاسْتَوْهَبْنَاهُ مِنْ فَضْلِ طَهُورِهِ ، فَدَعَا بِمَاءٍ ، فَتَوَضَّأَ وَتَمَضْمَضَ ثُمَّ صَبَّهُ فِي إِدَاوَةٍ ، وَأَمَرَنَا ، فَقَالَ : " اخْرُجُوا ، فَإِذَا أَتَيْتُمْ أَرْضَكُمْ فَاكْسِرُوا بِيعَتَكُمْ وَانْضَحُوا مَكَانَهَا بِهَذَا الْمَاءِ وَاتَّخِذُوهَا مَسْجِدًا " . قُلْنَا : إِنَّ الْبَلَدَ بَعِيدٌ وَالْحَرَّ شَدِيدٌ وَالْمَاءَ يَنْشُفُ ، فَقَالَ : " مُدُّوهُ مِنَ الْمَاءِ ، فَإِنَّهُ لَا يَزِيدُهُ إِلَّا طِيبًا " ، فَخَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا بَلَدَنَا فَكَسَرْنَا بِيعَتَنَا ثُمَّ نَضَحْنَا مَكَانَهَا وَاتَّخَذْنَاهَا مَسْجِدًا فَنَادَيْنَا فِيهِ بِالْأَذَانِ ، قَالَ : وَالرَّاهِبُ رَجُلٌ مِنْ طَيِّئٍ ، فَلَمَّا سَمِعَ الْأَذَانَ ، قَالَ : دَعْوَةُ حَقٍّ ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ تَلْعَةً مِنْ تِلَاعِنَا فَلَمْ نَرَهُ بَعْدُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´طلق بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وفد کی شکل میں نکلے ، ہم نے آ کر آپ سے بیعت کی اور آپ کے ساتھ نماز پڑھی ، اور آپ کو بتایا کہ ہماری سر زمین میں ہمارا ایک گرجا گھر ہے ، ہم نے آپ سے آپ کے وضو کے بچے ہوئے پانی کی درخواست کی ، تو آپ نے پانی منگوایا وضو کیا ، اور کلی کی پھر اسے ایک برتن میں انڈیل دیا ، اور ہمیں ( جانے ) کا حکم دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ جاؤ اور جب تم لوگ اپنے علاقے میں پہنچنا تو گرجا ( کلیسا ) کو توڑ ڈالنا ، اور اس جگہ اس پانی کو چھڑک دینا اور اسے مسجد بنا لینا “ ، ہم نے کہا : اللہ کے رسول ! ہمارا ملک دور ہے ، اور گرمی سخت ہے ، پانی سوکھ جاتا ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس میں اور پانی ملا لیا کرنا کیونکہ تم جس قدر ملاؤ گے اس کی خوشبو بڑھتی جائے گی “ ؛ چنانچہ ہم نکلے یہاں تک کہ اپنے ملک میں آ گئے ، تو ہم نے گرجا کو توڑ ڈالا ، پھر ہم نے اس جگہ پر یہ پانی چھڑکا اور اسے مسجد بنا لیا ، پھر ہم نے اس میں اذان دی ، اس گرجا کا راہب قبیلہ طے کا ایک آدمی تھا ، جب اس نے اذان سنی تو کہا : یہ حق کی پکار ہے ، پھر اس نے ہمارے ٹیلوں میں ایک ٹیلے کی طرف چلا گیا ، اس کے بعد ہم نے اسے کبھی نہیں دیکھا ۔