حدیث نمبر: 670
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قال : أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، قال : قال لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِصَاحِبٍ لِي : " إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا ، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَحَدُكُمَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور میرے ایک ساتھی سے فرمایا : ” جب نماز کا وقت آ جائے تو تم دونوں اذان دو ، پھر دونوں اقامت کہو ، پھر تم دونوں میں سے کوئی ایک امامت کرے “ ۔
وضاحت:
۱؎: ترجمہ الباب پر «ثم أقیما» سے استدلال ہے، اس سے لازم آتا ہے کہ اذان بھی ہر ایک اپنے لیے الگ الگ کہے، لیکن یہ بعید ازفہم ہے، اور اس کی توجیہ حدیث رقم: ۶۳۵ میں گزر چکی ہے۔