حدیث نمبر: 368
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قال : أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال : قالت أُمُّ عَطِيَّةَ : " كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام عطیہ رضی اللہ عنہا ( نسیبہ ) کہتی ہیں کہ` ہم لوگ زردی اور مٹیالا پن کو کچھ نہیں شمار کرتے تھے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی اس کا شمار حیض میں نہیں کرتے تھے۔