حدیث نمبر: 190
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال : حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قال : سَمِعْتُ نَاجِيَةَ بْنَ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبَا طَالِبٍ مَاتَ ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَوَارِهِ " ، قَالَ : إِنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا ، قَالَ : " اذْهَبْ فَوَارِهِ ، فَلَمَّا وَارَيْتُهُ رَجَعْتُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ لِي : اغْتَسِلْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے : ابوطالب مر گئے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جاؤ انہیں گاڑ دو “ تو انہوں نے کہا : وہ شرک کی حالت میں مرے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جاؤ انہیں گاڑ دو “ ، چنانچہ جب میں انہیں گاڑ کر آپ کے پاس واپس آیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” غسل کر لو “ ۔